مریم نواز اور بلاول شو پیس ہیں، فیصلے نواز شریف اور آصف زر داری نے کرنے ہیں، فواد چوہدری کا دعویٰ

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مریم نواز اور بلاول بھٹو زر دار یشوپیس ہیں ،فیصلے نواز شریف اور آصف زرداری نے کرنے ہیں، نہ لانگ مارچ ہوگا اور نہ استعفے بلکہ سارے اپنی تنخواہ میں کام کریں گے۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ نواز

شریف اور آصف زرداری اپنے مقدمات سے نکلنا چاہتے ہیں باقی کسی معاملے سے انکی دلچسپی نہیں۔انہوں نے کہا کہ بچوں سے مذاکرات کرکے کسی نے کیوں وقت ضائع کرنا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ نہ لانگ مارچ ہوگا اور نہ استعفے بلکہ سارے اپنی تنخواہ میں کام کریں گے۔انہوں نے کہاکہ سیاست واپس معمول پر آ گئی ہے۔۔۔۔

بڑا انتخابی معرکہ، ن لیگ اور تحریک انصاف آمنے سامنے آگئیں

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ ن نے میئر اسلام آباد کی خالی نشست کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے،پی ٹی آئی کی جانب سے ملک ساجد محمود جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے پیر عادل گیلانی کو نامزد کیا گیا ہے،میئر کی نشست پر ضمنی انتخاب28دسمبر کو ہوگاجبکہ آج امیدواروں کو انتخابی نشانات آلاٹ ہونگے۔وفاقی دارلحکومت میںمیئر اسلام آباد کی خالی نشست پر پاکستان تحڑیک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے میئر اسلام آباد کی نشست کیلئے اس وقت12امیدوار میدان میں موجود ہیں تحریک انصاف کی جانب سے ملک ساجد محمود جبکہ مسلم لیگ ن کی جانب سے پیر عادل گیلانی کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق میئر اسلام آباد کے ضمنی انتخاب کے لیے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اسلام آباد کو ریٹرننگ افسر تعینات کیا گیا تھا اور امیدواروں کو آج 22 دسمبر کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز سے تعلق رکھنے والے اسلام آباد کے میئر شیخ انصر عزیز نے 6 اکتوبر کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ان کے اختیارات میں مداخلت کی جارہی ہے اور انہیں کام کرنے نہیں دیا جارہا ہے جس کے بعد الیکشن

کمیشن نے وزارت قانون کے ساتھ معاملے پر مشاورت کے بعدشیخ انصر عزیز کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے عہدے پرانتخابات کی تاریخ مقرر کردی تھی۔دوسری جانب اسلام آبادہائیکورٹ نے میئر اسلام آباد کا الیکشن روکنے کی استدعا مسترد کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے میئر اسلام آباد کا الیکشن روکنے کی درخواست پر فیصلہ سنادیا۔فیصلے میں درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ڈپٹی میئرز، میئر کا الیکشن نہیں لڑسکتے، ووٹ ڈال سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں