گلگت بلتستان، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، وجہ کیا بنی؟

گلگت (این این آئی)سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان نے انسداد دہشتگردی عدالت کے جج محمودالحسن کو عہدے سے ہٹا دیا۔محمودالحسن کے خلاف بسین تھانے کے ایس ایچ او نے درخواست دائرکی تھی ، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج محمود الحسن کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ چیف جسٹس ارشد حسین شاہ اور جسٹس

وزیر شکیل پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے سنایا۔ترجمان کورٹ کے مطابق جسٹس محمودالحسن کو چیف کورٹ میں رپورٹ کرنیکی ہدایت کی گئی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے ایس ایچ او کو بلاوجہ گرفتار کرایا۔۔۔۔۔

بڑا انتخابی معرکہ، ن لیگ اور تحریک انصاف آمنے سامنے آگئیں

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ ن نے میئر اسلام آباد کی خالی نشست کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے،پی ٹی آئی کی جانب سے ملک ساجد محمود جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے پیر عادل گیلانی کو نامزد کیا گیا ہے،میئر کی نشست پر ضمنی انتخاب28دسمبر کو ہوگاجبکہ آج امیدواروں کو انتخابی نشانات آلاٹ ہونگے۔وفاقی دارلحکومت میںمیئر اسلام آباد کی خالی نشست پر پاکستان تحڑیک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے میئر اسلام آباد کی نشست کیلئے اس وقت12امیدوار میدان میں موجود ہیں تحریک انصاف کی جانب سے ملک ساجد محمود جبکہ مسلم لیگ ن کی جانب سے پیر عادل گیلانی کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق میئر اسلام آباد کے ضمنی انتخاب کے لیے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اسلام آباد کو ریٹرننگ افسر تعینات کیا گیا تھا اور امیدواروں کو آج 22 دسمبر کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز سے تعلق رکھنے والے اسلام آباد کے میئر شیخ انصر عزیز نے 6 اکتوبر کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ان کے اختیارات میں مداخلت کی جارہی ہے اور انہیں کام کرنے نہیں دیا جارہا ہے جس کے بعد الیکشن

کمیشن نے وزارت قانون کے ساتھ معاملے پر مشاورت کے بعدشیخ انصر عزیز کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے عہدے پرانتخابات کی تاریخ مقرر کردی تھی۔دوسری جانب اسلام آبادہائیکورٹ نے میئر اسلام آباد کا الیکشن روکنے کی استدعا مسترد کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے میئر اسلام آباد کا الیکشن روکنے کی درخواست پر فیصلہ سنادیا۔فیصلے میں درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ڈپٹی میئرز، میئر کا الیکشن نہیں لڑسکتے، ووٹ ڈال سکتے ہیں۔

close