ن لیگ نے ارکان اسمبلی سے 2 دن میں استعفے مانگ لیے، استعفوں کی ڈیڈ لائن 8 دن سے کم کر کے 2 دن کیوں کر دی گئی؟

لاہور (این این آئی)اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل جماعت مسلم لیگ (ن) نے ارکان اسمبلی سے 2 دن میں استعفے مانگ لیے۔پی ڈی ایم کی جانب سے اتحاد میں شامل جماعتوں کے قومی و صوبائی اسمبلی کے ارکان کو 31 دسمبر تک پارٹی قیادت کے پاس استعفے جمع کرانے کی ہدایت کر

رکھی ہے۔مسلم لیگ (ن) نے استعفے جمع کرانے کی ڈیڈ لائن میں کمی کردی اور ارکان اسمبلی کو اگلے 8 دن کے بجائے صرف 2 دن کی مہلت دے دی۔ن لیگ نے ارکان کو 31 دسمبر کے بجائے 23 دسمبر تک استعفے جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔پنجاب اسمبلی سے استعفے جمع کرانے کیلئے 15 رکنی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جبکہ ذرائع ن لیگ کے مطابق حمزہ شہباز بھی اپنا استعفیٰ پارٹی کے سینئر رکن کو دیں گے۔۔۔۔۔

پاور اینڈ گیس کے تمام توانائی کے مہنگے معاہدوں پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی حکومتوں نے دستخط کیے تھے، وزیر توانائی نے ملبہ سابقہ حکومتوں پر ڈال دیا

اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ پاور اینڈ گیس کے تمام توانائی کے مہنگے معاہدوں پر (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی حکومتوں نے دستخط کیے تھے،پی ٹی آئی کو ورثے میں ملنے والی معیشت مسلم لیگ (ن) کی دی ہوئی ، حمیازہ عوام بھگت رہی ہے ۔مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کی پریسکانفرنس کے رد عمل میں وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہا کہ انہیں یہ یاد دلانا ضروری ہے کہ پاور اینڈ

گیس کے تمام توانائی کے مہنگے معاہدوں پر مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی حکومتوں نے دستخط کیے تھے۔ پی ٹی آئی اور عوام کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ورثے میں ملنے والی معیشت مسلم لیگ (ن) کی دی ہوئی مسلم لیگ ن کے جھوٹ عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں ۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں