تحریک انصاف کی جانب سے میئر اسلام آباد کے انتخاب کیلئے کس کوامیدوار نامزد کر دیا گیا؟

اسلام آباد (این این آئی)ملک ساجد محمود کو تحریک انصاف کی جانب سے میئر اسلام آباد کے انتخاب کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔ملک ساجد محمود کو پاکستان تحریک انصاف کا ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ پارٹی ٹکٹ چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کی جانب سے جاری کیا گیا۔میئراسلام آباد شیخ انصر عزیز کے مستعفی ہونے پر

خالی نشست پر الیکشن کمیشن نے این سی او سی سے مشاورت کے بعد انتخاب کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔انتخاب کے لیے الیکشن کمیشن نے شیڈول تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے دفتر کو جلد از جلد حسبِ ضابطہ شیڈول جاری کرنے کا کہا گیا ہے۔۔۔۔

تحریک انصاف حکومت نے قرضہ لینے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان نے مزید 1.1ارب ڈالر کا مہنگاغیرملکی کمرشل قرض حاصل کر لیا۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق اس 1.1ارب ڈالر میں چین سے حاصل کیا گیا 50کروڑ ڈالر کا قرض بھی شامل ہے۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران لیے گئے اس قرض کے ساتھ موجودہ مالی سال میں لیا گیا غیرملکی قرضہ ساڑھے 4اربڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال اسی مدت میں 3.1ارب ڈالر قرض لیا گیا تھا لیکن اب کی بار اپنا ہی ریکارڈ توڑدیا اور قرض ساڑھے چار اب ڈالر تک جا پہنچا۔ بتایا گیا ہے کہ حکومت حالیہ قرضہ بیرونی قرضوں کی واپس ادائیگی کے لیے اورغیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو13ارب ڈالر کی سطح پر مستحکم رکھنے کے لیے لے رہی ہے۔ ممکنہ طور پر پاکستان آئندہ سال فروری اور مارچ میں متحدہ عرب

امارات کو 2ارب ڈالر قرض واپس ادا کرنے جا رہا ہے۔ بجلی اور گیس مہنگی، ٹیکسز میں اضافہ ۔۔آئی ایم ایف سے قرض کی تیسری قسط جاری ہونے کی شرائط سامنے آ گئیں آئی ایم ایف سے قرض کی تیسری قسط جاری ہونے کی شرائط سامنے آ گئیں،بنیادی شرائط میں ٹیکس ،بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ سرفہرست ہے،وزارت خزانہ نے 31 دسمبر سے پہلے شرائط کی فہرست مکمل کرنے کاعمل شروع کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ کاکہنا ہے کہ بجلی اور گیس کی قیمتوںمیں 7 تا10 فیصد اضافہ متوقع ہے،ٹیکس وصولی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 8 تا10 فیصد اضافہ کیاجائےگا،دونوں اہداف جون2021 تک حاصل کرنے کی یقین دہانی کرائی جائے گی، اضافہ یقینی بنانے کیلئے مرحلہ وار منصوبہ آئی ایم ایف کو پیش کیاجائےگا، منصوبہ ضروری ردوبدل کے بعد منظور ہونے کاامکان ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کاکہنا ہے کہ جنوری تا مارچ اضافی رقوم کا50 تا60 فیصد حاصل کرنے کاٹارگٹ رکھاجائےگا،بقیہ40 تا50 فیصد رقوم کاحصول اپریل تاجون ممکن بنانے کی کوشش کی جائے گی ،مرحلہ وار منصوبے کے حصول پر آئی ایم ایف تیسری قسط جاری کرے گا،مارچ 2021 تک منصوبہ میں ردوبدل کی گنجائش رکھی جائیگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close