بریکنگ نیوز! یکم جنوری سے تعلیمی اداروں کو کھولنے کا اعلان کر دیا گیا

لاہور (پی این آئی) یکم جنوری سے آل پاکستان کالجز اینڈ اکیڈمیز ایسوسی ایشن نے تعلیمی اداروں کو کھولنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لوئر مال روڈ پر سٹارز کالج میں آل پاکستان کالجز اینڈ اکیڈمیز ایسوسی ایشن کے مرکزی عہدیداران نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے یکم جنوری سے لاہور سمیت ملک بھر

کے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر دیا ۔چیئرمین رانا عنصر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں کی بندش سے تعلیمی نقصان ہو رہا ہے، تمام نجی کالجوں کو کورونا ایس او پیز کے تحت یکم جنوری سے کھول دیا جائے گا۔ ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تعلیمی اداروں کو بجلی کمرشل بنیادوں پر کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔ رانا عادل نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پنجاب حکومت نے 17 دسمبر کو لاہور ریلی کے بعد اساتذہ پر مقدمات قائم کیے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت 500 اساتذہ پر درج ایف آئی آرز فوری طور پر واپس لے، اساتذہ کی گرفتاریاں کی گئیں تو لاہور کو جام کر دیں گے۔ آل پاکستان کالجز اینڈ اکیڈمیز ایسوسی ایشن نے ”استاد کو عزت دو” کا نعرہ بھی لگا دیا۔ یاد رہے کہ کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ 26 نومبر سے 24 دسمبر تک ہوم لرننگ کا سلسلہ جاری رہے گا ،26 نومبر سے پاکستان کے تمام تعلیمی ادارے سے آن لائن کلاسز لے سکتے ہیں۔اسکول کالجز، یونیورسٹیز، ٹیوشن سینٹرز سب بند ہوں گے۔ 25 دسمبر سے 10جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی اور تعلیمی اداروں میں بچے نہیں آئیں گے، بچے گھر بیٹھ کر تعلیم جاری رکھیں گے۔11 جنوری کو حالات بہتر ہونے پر تمام تعلیمی ادارے دوبارہ کھول دئیے جائیں گے ۔ دوسری جانب پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے بھی 11جنوری سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close