میرے مقدمے کوٹی وی پر لائیو دکھایا جائے، بڑے ن لیگی لیڈر نے مطالبہ کر دیا

اسلام آبا د(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے اپنے اوپر بنے مقدمے کی کارروائی کو ٹی وی پر لائیو دکھانے کا مطالبہ کردیا۔اپنے بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ مجھے منگل کو احتساب عدالت پیش ہونا ہے، میرے مقدمے کوٹی وی پر لائیو دکھایا جائے۔احسن اقبال نے وزیراعظم عمران

خان کی تقریرپر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم پر جھوٹے مقدمات بناکر آپ کب تک اپنی نااہلی اور ناکامی پر پردہ ڈالو گے؟۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ آج سلیکٹڈ عمران نیازی نے این آر او، این آر او کھیلنے کی کوشش کی، یہ حکومت نہایت بے شرمی کے ساتھ جھوٹ بولتی ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کی بغل میں خود این آر او ہے اور زبان پر این آراو نہیں دوں گا۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی پہلے آپ بنی گالا رہائش کا حساب دیں، آپ نے صرف 12 لاکھ کا معمولی جرمانہ دے کر گھر ریگولرائز کروالیا۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ آپ تو خود این آر او یافتہ ہیں، اپنا گھر بچایا، سیاست بچائی اور صادق و امین کا سرٹیفکیٹ لیا، آپ این آر او سے سلیکٹڈ حکمران بنے، اب اپوزیشن کو کہتے ہیں این آر او مانگتی ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ آپ کا محاسبہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سیکھنے کی صلاحیت بھی نہیں رکھتے، آپ کے ذہن میں نفر ت اور حسد بھرا ہوا ہے، آپ کو پتہ چلے گا عوام کا دھرنا کیا ہوتا ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ آپ کی کابینہ لوٹوں سے بھری ہوئی ہے، کام اور ڈراموں میں فرق ہوتا ہے، گھر بھیج کر دم لیں گے۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کا حل نئے انتخابات ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close