لاہور (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اراکین کو 2 دن میں استعفے جمع کروانے کی ہدایت کردی ہے۔ پی ڈی ایم کی جانب سے استعفے جمع کروانے کے لیے 31 دسمبر تک کا وقت دیا گیا تھا، جبکہ مسلم لیگ (ن) نے 8 دن قبل ہی اراکین اسمبلی سے استعفے طلب کر لیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم
میں شامل جماعت مسلم لیگ (ن) نے ارکان اسمبلی سے 2 دن میں استعفے مانگ لیے ہیں۔پی ڈی ایم کی جانب سے اتحاد میں شامل جماعتوں کے قومی و صوبائی اسمبلی کے ارکان کو 31 دسمبر تک پارٹی قیادت کے پاس استعفے جمع کرانے کی ہدایت کر رکھی ہے۔لیکن پاکستانمسلم لیگ (ن) نے استعفے جمع کروانے کی ڈیڈ لائن میں کمی کرتے ہوئےارکان اسمبلی کو اگلے 8 دن کے بجائے صرف 2 دن میں استعفے جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔اس ضمن میں کہا گیا ہے کہ ارکان اسمبلی 31 دسمبر کیبجائے 23 دسمبر تک استعفے جمع کروائیں۔واضح رہے کہ پی ڈی ایم نے حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک کے دوسرے مرحلے کے لیے ریلیوں اور جلسوں کا اعلان کردیا ہے ۔ جس کے مطابق پہلی ریلی 23 دسمبر کو مردان میں ہو گی،دوسری ریلی 27 دسمبر کو محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کی برسی کے موقع پر لاڑکانہ میں ہو گی،پی ڈی ایم کی 30 دسمبر کو بہاولپور ، 6 جنوری کو بنوں اور 9 جنوری کو سیالکوٹ میں ریلی ہو گی،مالاکنڈ میں 11 جنوری ، لورالائی میں 13 جنوری اور 16 جنوری کو تھرپارکر میں ریلی ہو گی ،پی ڈی ایم کی 18 جنوری کو خضدار اور 23 جنوری کو سرگودھا میں ریلی ہو گے،پی ڈی ایم کی آخری ریلی 27 جنوری کو فیصل آباد میں ہو گی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اراکین کو 2 دن میں استعفے جمع کروانے کی ہدایت کردی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں