ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے یا نہیں؟ پی ڈی ایم میں اختلافات، پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں دراڑ پڑ گئی

لاہور(پی این آئی) اپوزیشن کی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں اختلافات کی خبریں جنم لینے لگیں، ضمنی انتخاب پر بھی اتفاق نہ ہوسکا۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک میں اختلافات کھل کر سامنے آنے لگے ہیں، سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں ضمنی الیکشن پر اتفاق نہ ہوسکا۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے

الیکشن میں حصہ لینےکی حمایت کر دی جبکہ ن لیگ کی قیادت ابھی کوئی فیصلہ نہ کر سکی، ن لیگ کا موقف ہے کہ ابھی پارٹی سے مشاورت کا موقع چاہیےاس کے بعد کوئی فیصلہ کریں گے جبکہ جے یو آئی ف اور چھوٹی جماعتیں الیکشن لڑنے کی مخالفت کررہی ہیں۔کمیٹی کی سفارشات سربراہی اجلاس میں رکھی جائیں گی اورحتمی فیصلہ پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں ہوگا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل جے یو آئی ف کے سینئر رہنما مولانا شیرانی کی جانب سے مولانا فضل الرحمان اور پی ڈی ایم پر الزامات لگائے گئے ، انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ذاتی مفادات کی تحریک ہے، جبکہ مولانا فضل الرحمان سلیکٹڈ ہیں۔ پی ڈی ایم کی کورونا پرسیاست چمکا نے کی کوشش بری طرح ناکام رہی ،پی ڈی ایم خود انتشار کا شکار ہوچکی ،وزیراعلیٰ پنجاب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی کورونا پرسیاست چمکانے کی کوشش بری طرح ناکام رہی ،بے حس سیاست دانوں نے لوگوں کی زندگیاں دائوپر لگانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ـ اپنے ایک بیان میںوزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاکہ کورونا میں سنگ دلی کا مظاہرہ کرنے پرعوام اس ٹولے کو تنہا چھوڑ چکے ہیں ـانہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم کے عاقبت نا اندیش عناصر آج اپنی خود غرضی کی سزا بھگت رہے ہیں ـپی ڈی ایم خود انتشار کا شکار ہوچکیـعوام کی خدمت کے سفر کو یہ عناصر نہیں روک سکتےـوزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی و خوشحالی کا سفر جاری و ساری رہے گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close