الیکشن کی تیاری شروع، پیپلزپارٹی نے چاروں صوبوں میں پارٹی ٹکٹ کیلیے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلیں

اسلام آباد (این این آئی)پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز نے چاروں صوبوں میں ضمنی انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کیلیے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلی۔ سیکریٹری جنرل پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ این اے 45 کرم اور پی کے 63 میں پارٹی ٹکٹ کیلئے امیدوار 26 دسمبر تک درخواستیں ارسال کریں ۔

انہوں نے کہا کہ درخواست صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز آصف علی زرداری کے نام ارسال کی جائے ،درخواست کے ساتھ 30 ھزار روپے کا بنک ڈرافٹ زرداری ہاوس اسلام کے پتہ پر ارسال کیا جائے ۔ این کے 75 سیالکوٹ اور پی پی 51 گوجرانوالہ سے بھی پارٹی ٹکٹ کے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی گئیں۔ پی ایس 43 اور پی ایس 88 کیلئے امیدواروں سے بھی درخواستیں طلب کر لی گئیں۔سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ درخواستیں 30 ھزار کے بنک ڈرافٹ کے ساتھ بلاول ہاوس کراچی کے پتہ پر ارسال کی جائیں۔پی بی 20 بلوچستان کے ضمنی انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کیلیے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی گئیں۔سینیٹر فرحت اللہ بابرنے کہا کہ درخواستیں بلاول ہاوس کراچی کے پتہ پر ارسال کی جائیں۔۔۔۔

حکومتی نااہلی اور ہماری لڑائی سے لوگ پس گئے ہیں، قوم سمجھے عمران خان کے پاس این آر او کی اتھارٹی نہیں رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ

سکھر (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ میں عمران خان کو سیاست دان نہیں مانتا۔رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پارلیمنٹ کو ہی ہر مشکل کا

حل سمجھتا ہوں، حکمران بات چیت کے بجائے خطرناک سیاست کی طرف بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہحکومتی نااہلی اور ہماری لڑائی سے لوگ پس گئے ہیں، قوم سمجھے عمران خان کے پاس این آر او کی اتھارٹی نہیں ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ پارلیمنٹ اتھارٹی کو تسلیم کرنا واحد حل ہے، ہمیشہ حکومت بات چیت کے لیے آگے آتی ہے۔رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ چیئرمین نیب کو پارلیمنٹ کے سامنے سر جھکانا چاہیے، اس حکومت کو دو ٹکے کا احساس نہیں ہے کہ لوگ کس طرح گزارا کررہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close