حکومت کی کوشش ہے پی ڈی ایم میں دراڑیں ڈال کر حکومت کو دوام دے لیکن اسے ہم ناکام بنا دینگے، رہنماء (ن) لیگ بلوچستان

لورالائی(این این آئی) پی ڈی ایم کے رہنما و مسلم لیگ (ن )کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سینٹ کے سیٹنڈنگ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہاہے کہ پی ڈی ایم سلیکٹڈ حکومت کا بوریا بستر گول کرنے تک چین سے نہیں بیٹھی گی حکومت کی پوری کوشش ہے کہ پی ڈی

ایم میں دراڑیں ڈال کر وہ اپنی حکومت کو دوام دیں لیکن انکی یہ کوشش ہم ناکام بنادینگے ۔یہ بات انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم گیارہ جماعتوں کا اتحاد ہے ہر جماعت کا اپنا ایک الگ نقطہ نظر ہے وہ اپنی رائے قائم کرنے میں آزاد ہیں البتہ عمران خان حکومت کے خاتمے ملک میں جمہوریت ائین اور پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے ہم ایک ہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں اسمبلی اور ائین پر قبضہ کرلیا گیا ہے یہ ادارے عملآ یر غمال بن گئے ہیں انھیں ازاد کرنے کیلئے پی ڈی ایم نے میدان میں نکل کر کمر کس لی ہے ہم ملک کو بند گلی میں لیجانے والوں کے عزائم ناکام بنا دینگے انہوں نے کہا کہ احتساب کے نام اپوزیشن کو جھکانے کا سلسلہ جاری ہے بی این پی مینگل کے خلاف بلوچستان میں زیادتی کا  اغاز اسکی ایک کڑی ہے جبکہ بلوچستان میں باپ پارٹی کی اہم اتحادی اے این پی کے صوبائی ترجمان اسد اچکزئی کئی ماہ سے لاپتہ ہیں لیکن انھیں حکومت بازیاب کرانے میں ابتک ناکام  ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں ائین کو تحفظ حاصل نہیں ہے یو این  کے اہلکار وں پر ہمارے ہی ملک میں بھارت انھیں نشانہ بنا رہے ہیں لیکن ہمارے حکمران سوئے ہوئے ہیں ہمارے سرحدات پر مداخلت کا سلسلہ بھی تواتر کے ساتھ جاری ہے عوام بے یارومدد گار ہیں عمران خان نیازی ماضی میں اسی عوام کی وکالت کیا کرتے تھے لیکن حکومت میں انے کے بعد انہوں نے خود کہا کہ سکون صرف قبر میں ملے گا اور عوام کو بے صبر ی کا طعنہ بھی دیا اور ساتھ یہ بھی کہہ دیاکے مسائل بجلی کا سچ نہیں کہ میں آن کرکے انھیں حل کروں یہ عوام کے زخموں پر تیل چھڑکنے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں نظام بدلنے والوں نے ملک کا جو حشر کردیا ہے اس سے لگتا ہے کہ ملک کی خود مختیاری خطرے میں ہے انہوں نے کہا کہ حکومت پی ڈی ایم اور فوج و دیگر اداروں کو لڑانے کی کوشش ہم نے ناکام بنا دی ہے ہم آئین پر عمل چاہتے ہیں ہماری سب سے بڑی گناء بھی یہی ہے عوام مہنگائی بے روزگاری سے تنگ ہیں بجلی گیس تیل ہر ہفتے مہنگی کی جارہی ہے ہمیں بھی بڑے چیلنجز کا سامنا ہے لیکن عوام نے ساتھ دیا تو حکومت سے جلد نجات حاصل کرنے میں اللہ کے فضل وکرم سے ضرور کامیابی حاصل کرلینگے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں