حکومت مافیاز چلارہے ہیں، مہنگائی ختم نہیں ہوگی، کسی کو گھر تو نہیں ملا ، سی پیک میں ایک بھی نیا منصوبہ نہیں لگا، ترجمان مسلم لیگ ن

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ عمران خان کی دھمکیاں اور رویہ وزیراعظم والا نہیں، ہم بھی اس لڑائی میں پورا تریں گے،حکومت مافیاز چلارہے ہیں، مہنگائی ختم نہیں ہوگی، کسی کو گھر تو نہیں ملا ،عمران خان کا گھر بارہ لاکھ میں ریگولرائز کردیا گیا،ملک

کی معیشت ٹھیک کرنے کیلئے کسی شہری کو کٹے، مرغیاں بکریاں ملیں،؟ سی پیک میں ایک بھی نیا منصوبہ نہیں لگا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ نااہل حکومت کے اڑھائی سالہ جائزہ لینا ضروری ہے ،کیا ملک اور اداروں میں کرپشن ختم ہوئی اس جواب نفی میں ہے ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کی حکومت اڑھائی سال میں بدترین سیاسی انتقام کرتی رہی ہے، بلین ٹری سونامی بی ارٹی میں ملک کی تاریخ کی بڑی کرپشن ہوئی ،ملک کے سرکاری اداروں میں اڑھائی سالوں میں کرپشن ختم نہیں ہوئی، ملک کی تاریخی کی سب سے بڑی کرپشن اس حکومت کے دور میں ہے۔ انہوںنے کہاکہ سیاسی مخالفین سے انتقام لینے کیلئے جو کرپشن کا بیانیہ دیا گیا، چینی سمیت ہر مد میں کرپشن ہوئی، حکومت مافیاز چلارہے ہیں، مہنگائی ختم نہیں ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی تاریخی دھبہ پر ہے، ملک کی ترقی منفی میں چلی گئی، روپیہ کی قدر کم ہونے کے باوجود مہنگائی کم نہیں ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ برآمدات میں اضافہ نہیں ہوا، گزشتہ اڑھائی سال میں چودہ سو ارب کا قرض کیا گیا، پاکستان کے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ عمران کے فیصلوں سے ڈالا گیا۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں ایک کروڑ ملازمتوں کی بجائے الٹا لوگ بے روزگار ہوئے، ملک میں اڑھائی سال میں مفت علاج اور ادویات بند ہوگئیں،تعلیم کا بجٹ آدھا کردیا گیا،کیا سسٹم میں ایک میگاواٹ بجلی بھی شامل کی گئی۔ انہوںنے

کہاکہ ایک سو بائیس ارب کا ڈاکہ ایل این جی تاخیر سے منگوانے پر ڈالا گیا، صنعتوں اور گھروں کی گیس اور کی بجلی بہت مہنگی کردی گئی۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن لیڈرز جیل میں ڈالے گئے، کیا بی آر ٹی پشاور، بلین ٹری کا احتساب ہوا، آٹا، چینی کی چوری کا احتساب ہوا؟ ۔ مریم او رنگزیب نے کہاکہ عالمی سطح پر پاکستان کا مقام نیچے گیا، فارن پالیسی ناکام ہوئی، کشمیر کا سودا ہوا۔ نہوںنے کہاکہکیا صحت اور تعلیم کا نظام اڑھائی سال میں بہتر ہوا ،کیا کسی ہسپتال میں ایک کمرہ تعمیر نہیں ہوا ۔ انہوںنے کہاکہ پچاس لاکھ گھروں کا اعلان ہوا مگر عوام کو ایک گھر بھی نہیں ملا،ایک گھر کو ریگولائز کرنے کیلئے غیر قانونی طریقہ اپنا گیا ۔ انہوںنے کہاکہ عامر کیانی کے ذریعے بارہ لاکھ روپے عمران خان کا گھر ریگولائز کیا گیا ،ثاقب نثار نے عمران کے گھر کو ریگولائز کرکے کو این آر او دیا،ثاقب نثار نے جعلی سرٹیفکیٹ پر عمران خان کو این آر او دیا، عامر کیانی نے ہی بارہ لاکھ ادا کرنے ہیں جو ادویات میں کمائے، عمران کا گھر ریگولرائز کرنے کا مطلب پہلے یہ غیرقانونی تھا۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ ملک کی معیشت ٹھیک کرنے کے لئے کسی شہری کو کٹے، مرغیاں بکریاں ملیں،؟ انہوںنین کہاکہ چینی سرمایہ کاری جو پاکستان میں آنا تھی جس پر نواز شریف چھ زون بناگئے تھے آج ایک بھی نہیں چلا، سی پیک میں ایک بھی نیا منصوبہ نہیں لگا۔مریم اورنگزیب نے

کہاکہ میری پریس کانفرنس ختم ہوتے ہی وفاق اور پنجاب میں کرائے کے ترجمان میرے اوپر پل پڑیں گے،کرائے کے ترجمان سب مسلم لیگ ن پر ڈالنے کی کوشش کریں گے۔ انہوکںنے کہاکہ یہ لوگ سول نافرمانی کی باتیں کرتے تھے، کرائے کے ترجمان اور سلیکٹ وزیراعظم جواب دیں اڑھائی سال میں ملک نے کیا پایا؟ صرف کھویا ہی ہے، خاک وزیروں نے کارکردگی بتانے ہے جب وزیراعظم ڈاکہ ڈالتا ہو ملک کو لوٹتا ہو، ملک میں میڈیا کی زبان بندی ہوئی، پارلیمان کو تالہ لگا، روز میڈیا کو کنٹرول کرنے کی حکمت عملی اپنائی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں