جمشید دستی کی گدھاگاڑی پر ولیمے میں تہلکہ خیز انٹری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی راج پارٹی کے رہنما اجمل کالرو کی مظفرگڑھ میں تقریب ولیمہ میں سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی انوکھے طریقے سے شادی میں شرکت کرنے کے لیے پہنچے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جمشید دستی دولہے اور پارٹی قائدین کے ہمراہ گدھاگاڑی پر

بیٹھ کر پنڈال میں پہنچے۔جمشید دستی اور دیگر نے دولہے کے ساتھ مل کر گدھا گاڑی بھی چلائی۔شادی پر موجود لوگوں نے جمشید دستی کے اس انداز کو خوب پسند کیا اور ان کی اس تہلکہ خیز انٹری سے لطف اندوز ہوئے ۔یاد رہے کہ جمشید دستی اس سے پہلے بھی اپنے حلقے میں گدھا گاڑی پر سواری کرتے رہے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close