وزیراعظم عمران خان نے کراچی والوں کوبڑا تحفہ دیدیا

کراچی (پی این آئی) وزیراعظم کا کراچی کے لیے 50 فائرٹینڈرز کے تحفے کے اعلان کے بعد فائر ٹینڈرز کراچی روانہ کردیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابقوفاقی وزیر علی زیدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ چینی پورٹ سے 50 جدید فائر ٹینڈرز اور دو باؤزر کراچی روانہ کیے

جاچکے ہیں۔ چین کی جانب سے پاکستان کو جو فائر ٹینڈرز دئیے گئے ہیں ان میں سات ہزار لیٹر پانی اور فوم کی گنجائش کے حامل ہیں۔وفاقی وزیر علی زیدی نے اپنے ٹوئٹ میں کراچی کےلیے اس تحفے پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ 50 جدید فائر ٹینڈرز ، 2 باؤزر چینی پورٹ سے کراچی روانہ کیے جاچکے ہیں۔ چین سے پاکستان لائے جانے والے 50 فائر ٹینڈرز 20 دسمبر کوپورٹ کے لیے روانہ ہونے تھے، جو وفاق کی طرف سے کراچی کے لیے تحفہ ہیں۔واضح رہے کہ کراچی میں اس وقت فائر بریگیڈ کی 44 گاڑیاں ہیں جن میں سے صرف 14 قابل استعمال ہیں، جس کے باعث وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی کےلیے چین سے 50 فائر ٹینڈرز منگوائے گئے تھے جو وفاق کی جانب سے تحفہ ہے۔ تحریک انصاف، پیپلزپارٹی یا ایم کیو ایم؟کراچی والوں نے آئندہ الیکشن میں کس جماعت کو ووٹ دینے کا فیصلہ کر لیا؟ تازہ ترین سروے جاری گیلپ پاکستان کا سروے، تحریک انصاف کراچی کی سب سے مقبول سیاسی جماعت قرار، شہر قائد کے شہریوں کی اکثریت حکمراں جماعت کو ووٹ دینے کی حامی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی مقبولیت میں بھی اضافہ۔ تفصیلات کے مطابق گیلپ پاکستان کی جانب سے کروائے گئے سروے میں ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کی عوام سے انتخابات کے حوالے سے رائے جاننے کی کوشش کی گئی۔گیلپ پاکستان نے اپنے سروے میں کراچی کے شہریوں سے سوال کیا کہ وہ ووٹ دینے کیلئے کس سیاسی جماعت کا انتخاب کریں گے۔ سروے کے دوران حکمراں جماعت تحریک انصاف کو سب سے زیادہ حمایت حاصل ہوئی۔ سروے کے مطابق شہر قائد کے 17 فیصد شہریوں نے ووٹ کے لیے پہلی ترجیح پاکستان تحریک انصاف کو قرار دیا۔سروے نتائج کے مطابق کراچی میں سندھ کی حکمراں جماعت پیپلز پارٹی اور ن

لیگ کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔کراچی کے 13 فیصد شہریوں نے پاکستان پیپلز پارٹی اور 13 فیصد نے ہی پاکستان مسلم لیگ ن کو ووٹ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ جبکہ شہر قائد کے 12 فیصد شہریوں نے ایم کیو ایم پاکستان کو ووٹ دینے کا ارادہ ظاہر کیا۔ سروے نتائج کے مطابق کراچی کے 64 فیصد شہریوں نے کہا کہ وہ عام انتخابات ہونے کی صورت میں ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔ جبکہ 36 فیصد شہریوں نے ووٹ کا حق استعمال نہ کرنے کا فیصلہ سنایا۔واضح رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں تحریک انصاف کراچی کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری تھی۔ دہائیوں تک کراچی شہر کی سب سے بڑی جماعت رہنے والی ایم کیو ایم پاکستان کو انتخابات میں بدترین شکست ہوئی، تحریک انصاف شہر قائد سے بیشتر نشستیں جیتنے میں کامیاب رہی۔گیلپ پاکستان کا سروے، تحریک انصاف کراچی کی سب سے مقبول سیاسی جماعت قرار، شہر قائد کے شہریوں کی اکثریت حکمراں جماعت کو ووٹ دینے کی حامی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی مقبولیت میں بھی اضافہ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close