پشاور (پی این آئی) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پر مشتمل اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کی طرف سے شروع کی گئی حکومت مخالف تحریک کے سلسلے میں خیبرپختونخوا سے مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی نے استعفے جمع کروادیے۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ خیبرپختونخوا کے صدر امیر مقام نے بتایا ہے کہ کے پی
کے سے تمام 10ن لیگی اراکین اسمبلی کے استعفے ان کے پاس جمع ہوچکے ہیں ، جس کی بناء پرپی ڈی ایم مزید مضبوط ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک پاکستان کی تحریک ہے کیوں کہ عوام نے عمران خان کے ایجنڈے کو مسترد کردیا ، اس صورتحال میں عمران خان جتنا زیادہ ٹائم لگائیں گے ملک کو اتنا زیادہ نقصان پہنچے گا۔ یاد رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے 31 جنوری تک حکومت مستعفی ہونے کی ڈیڈلائن دے دی، صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر حکومت مستعفی نہ ہوئی توپھریکم فروری کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کیا جائے گا،31 دسمبر تک پی ڈی ایم کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اپنے استعفے پارٹی قائدین کوجمع کروادیں گے۔صدر پی ڈی ایم نے مریم نوازاور بلاول بھٹو ودیگر رہنماؤں کے ہمراہ پی ڈی ایم اجلاس کے بعد مشترکہ میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پہلی بات یہ ہے کہ 31 دسمبر تک پی ڈی ایم کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اپنے استعفے اپنی اپنی جماعت کے قائدین کو پیش کردیں گے۔ حکومت کو واضح کردینا چاہتے ہیں 31 جنوری تک حکومت مستعفی ہوجائے، اگر مستعفی نہیں ہوئی تو پھر سربراہی اجلاس میں یکم فروری کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کردے گا۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم جماعتوں سے اپیل کی جارہی ہے کہ وہ لانگ مارچ کی تیاری شروع کردیں ، فقیدالمثال جلسہ مینارپاکستان میں منعقد ہوا، جہاں سیاسی مقاصد کا اعلان کیا گیا، انہی مقاصد کے تسلسل کیلئے پی ڈی ایم سربراہان نے متفقہ اعلامیے پر بھی دستخط کیے ہیں ، پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے صوبوں کو لانگ مارچ کی تیاریوں کا جو شیڈول دیا وہ برقرار رہے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں