کورونا وائرس کی دوسری لہر بےقابو، سندھ کے بعد ایک اور صوبائی حکومت نے مدارس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا

پشاور (پی این آئی) عالمی وباء کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت آنے کے باعث خیبرپختونخواکے دینی مدارس کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کی طرف سے اس ضمن میں نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دینی مدارس پر پابندی این سی اوسی کے فیصلے کی

روشنی میں لگائی ہے ، اس پابندی کی خلاف ورزی کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس سے پہلے سندھ حکومت نے بھی صوبے کے دینی مدارس کو تعلیمی سرگرمیاں فوری بند کرنے کا حکم دے دیا ، بتایا گیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کی طرف سے صوبے میں عالمی وباء کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر تمام دینی مدارس میں تعلیمی سرگرمیاں فوری بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس سلسلے میں محکمہ داخلہ سندھ نے ایک نوٹی فکیشن بھی جاری کیا ہے جس کے مطابق صوبے بھر کے تمام دینی مدارس میں تدریسی عمل فوری طور پر بند کرنے کا حکم دیا گیا۔دوسری طرف ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس مزید 80 افراد کی جان لے گیا، کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 9330 ہو گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 37206 ٹیسٹ کیے گئے جس میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7 فیصد رہی ہے۔ این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کے باعث مزید 80 افراد انتقال کر گئے جس میں سے 44 افراد وینٹی لیٹر پر تھے، ان اموات کے ساتھ ہی ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 9330 تک پہنچ گئی ہے ، ملک بھر میں مزید 2615 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 54 ہزار 673 ہو گئی ہے، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد40 ہزار 553 ہے جبکہ اب تک 4 لاکھ 4 ہزار 501 افراد کورونا سے جنگ جیت کر صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close