بی بی سی سے کی گئی اپنی بات پر قائم ہوں کہ پاکستان میں میڈیا آزاد اورفعال ہے، خود پر تنقید مثبت انداز میں لیتے ہیں، شبلی فراز کا دعویٰ

اسلام آباد (این این آئی)وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے واضح کیا ہے کہ بی بی سی سے کی گئی اپنی بات پر قائم ہوں کہ پاکستان میں میڈیا آزاداورفعال ہے۔ٹویٹر پر اپنے بیا ن میں وفاقی وزیر اطلاعا ت سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ بی بی سی سے کی گئی اپنی بات پر قائم ہوں کہ پاکستان میں میڈیا آزاداورفعال ہے۔انہوں نے

کہا کہ اظہار رائے کے بنیادی،آئینی اورجمہوری حق پر کامل یقین رکھتے ہیں،حکومت کی جانب سے کسی چینل یااخبار کوکبھی پریس ایڈوائس جاری نہیں کی گئی اورنہ ہی کسی قسم کا دباڈالا گیا۔انہوں نے کہا کہ خود پر تنقید مثبت انداز میں لیتے ہیں۔۔۔۔

آل پاکستان مسلم لیگ کو دھچکا، سینئررہنما ساتھیوں سمیت الگ ہو گئے

کراچی (این این آئی) آل پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما، جوائنٹ سیکرٹری کراچی ڈویژن احسان اللہ ہزاروی نے پارٹی چھوڑنے کا باضابطہ اعلان کردیا، احسان ہزاروی نے آل پاکستان مسلم لیگ کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہاکہ آج کے بعد میرا آل پاکستان مسلم لیگ سے کوئی تعلق نہیں ، پارٹی سے استعفی کی وجوہات یہ ہیں کہ میرے اپنے ہی ساتھی میرے جان کے دشمن بن گئے اور میرے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرانے اورملوث کرنے کی ایک سازش شروع ہوگئی جس پر میں پارٹی سے استعفے کا اعلان کرتاہوں تاکہ میں عدالت میں اپنے تحفظ کی قانونی جنگ لڑ سکوں، اس وقت میں شدید ذہنی دبائو کا شکار ہوں اور مسلسل مجھے دھمکیاں دی جارہی ہیں جس کی وجہ سے پارٹی سے الگ ہو کر میں اپنے طورپر قانونی جنگ لڑ سکوں، احسان ہزاروی نے کہا کہ ہم عزت کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، بعض پارٹی رہنماں کے حوصلہ شکن رویے اورگھنانی سازشوں کے باعث آل پاکستان مسلم لیگ سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا، آزاد سیاست کرنی ہے یا کسی اور پارٹی میں جانا ہے اس حوالے سے جلد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں