کراچی (این این آئی) آل پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما، جوائنٹ سیکرٹری کراچی ڈویژن احسان اللہ ہزاروی نے پارٹی چھوڑنے کا باضابطہ اعلان کردیا، احسان ہزاروی نے آل پاکستان مسلم لیگ کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہاکہ آج کے بعد میرا آل پاکستان مسلم لیگ سے کوئی تعلق نہیں ، پارٹی
سے استعفی کی وجوہات یہ ہیں کہ میرے اپنے ہی ساتھی میرے جان کے دشمن بن گئے اور میرے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرانے اورملوث کرنے کی ایک سازش شروع ہوگئی جس پر میں پارٹی سے استعفے کا اعلان کرتاہوں تاکہ میں عدالت میں اپنے تحفظ کی قانونی جنگ لڑ سکوں، اس وقت میں شدید ذہنی دبائو کا شکار ہوں اور مسلسل مجھے دھمکیاں دی جارہی ہیں جس کی وجہ سے پارٹی سے الگ ہو کر میں اپنے طورپر قانونی جنگ لڑ سکوں، احسان ہزاروی نے کہا کہ ہم عزت کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، بعض پارٹی رہنماں کے حوصلہ شکن رویے اورگھنانی سازشوں کے باعث آل پاکستان مسلم لیگ سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا، آزاد سیاست کرنی ہے یا کسی اور پارٹی میں جانا ہے اس حوالے سے جلد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔۔۔۔۔
تلخیاں کم ہوئی ہیں، فواد چوہدری کا ملکی سیاسی حالات بہتر ہونے کا دعویٰ
اسلام آباد (این این آئی) تلخیاں کم ہوئی ہیں، فواد چوہدری کا ملکی سیاسی حالات بہتر ہونے کا دعویٰ، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے ملکی سیاسی حالات بہتر ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہاہے کہ سینیٹ الیکشن سے پہلے الیکٹورل کالج پورا ہونا چاہیے۔ ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ تلخیاں کم ہوئی ہیں، حالت بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب کیلئے درخواست دی اور کہا کہ سینیٹ الیکشن سے پہلے الیکٹورل کالج پورا ہونا چاہیے۔،ن لیگ والے اسمبلی کو جعلی کہتے ہیں لیکن اقتدار کے لیے بیتاب ہیں،اس وقت اپوزیشن کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں