اپوزیشن کے استعفے، 31 دسمبر آئیگی اور گزر جائیگی، استعفے جیبوں میں رہ جائینگے، عثمان بزدار بھی بول پڑے

لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کے نظر انداز کئے گئے علاقوں میں پہلی بار ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔ماضی کے حکمرانوں نے ذاتی پسند و نا پسند کے ذریعے ترقیاتی کام کرائے۔ہم نے عوام کی بنیادی ضرورتوں کو مد نظر رکھ کر منصوبے ترتیب دیئے ہیں۔لاہور میں ایک طرف ترقی اور

دوسری طرف مایوسیاں نظر آتی ہیں۔لاہور میں نظر انداز کئے گئے علاقوں میں سہولتیں دیں گے۔ٹریفک کا مسئلہ مخصوص مقامات پر اوور ہیڈ برج اور انڈر پاسز بنا کر حل کریں گے۔انہوںنے کہا کہ 3 دہائیاں گزرگئیں، آبادی بڑھ گئی ،کوئی جنرل ہسپتال نہیں بنا۔لاہور میں فیروز پور روڈ کے بعد دیگر مقامات پر بھی جنرل ہسپتال بنائیں گے۔یہ وقت احتجاجی سیاست کا نہیں بلکہ دکھی انسانیت کی خدمت کا ہے۔پی ڈی ایم کا اتحاد صرف ذاتی مفادات اور کرپشن کے تحفظ کیلئے ہے۔ اپوزیشن کورونا کے پھیلائو کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے اور کورونا پھیلانے میں پیش پیش ہے۔ جن جن شہروں میں جلسے ہوئے وہاں کورونا کی شرح میںاضافہ دیکھنے میں آیا۔ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسوں کی ذمہ داراپوزیشن ہے۔انہوںنے کہا کہ جہاں نادان دوست ہوں وہاں دشمن کی ضرورت نہیں رہتی۔ان لوگوں کو ذرہ بھر بھی خدا کا خوف نہیں۔ اپوزیشن کے خواب چکنا چور ہو چکے ہیں۔اپوزیشن کی استعفے دینے کی دھمکی محض گیدڑ بھبکی ہے۔انہوںنے کہا کہ یہ مفاد پرست ٹولہ اپنے پائوںپرکبھی کلہاڑی نہیںمارے گا۔حکومت کو عوام کی مکمل حمایت و تائید حاصل ہے، مدت پوری کریں گے۔ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی پی ٹی آئی قیادت کا عزم ہے۔31دسمبر آئے گی اورگزر جائے گی ،استعفے جیبوں میں رہ جائیںگے۔عاقبت نااندیش پی ڈی ایم کوتاریخیں دینے کی عادت پڑچکی ہے۔یہ ٹولہ جانتا

ہے کہ استعفے دیئے تو خالی نشستوں پر الیکشن ہوںگے۔انہوںنے کہا کہ اس کرپٹ اپوزیشن میں استعفے دینے کی اخلاقی جرأت ہرگز نہیں۔ شو ر و غوغا کرنے والے قوم پررحم کریںاورمنفی سیاست ترک کردیں۔ اپوزیشن پے درپے ناکامیوں کے باوجوداب تک خواب غفلت میں سورہی ہے۔انہوںنے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے انہیںلوٹ مارکا حساب دیناہوگا۔یہ عناصرجتنی مرضی منت ترلے کرلیں، این آر او نہیں ملنے والا۔ اپوزیشن کے نا آسودہ ارمانوں پراوس پڑچکی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں