راولپنڈی(این این آئی) وزیر کالونیز و جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کرسمس کیک کاٹا اور سپرنٹنڈنٹ جیل سے مسیحی قیدیوں کی سزاؤں میں ایک ماہ کی کمی کی سفارش کی۔ اتوار کو وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اڈیالہ جیل راولپنڈی کا دورہ کیا، وزیرجیل نے
جیل کے مسیحی قیدیوں کے ساتھ کرسمس کے حوالے سے کیک کاٹا۔ انہوں نے مسیحی برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ آج کے دور میں تعلیم ہی ترقی کا واحد راستہ ہے، پاکستان میں تمام اقلیتوں کے لیے ترقی اور تعلیم کے راستے کھلے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مسیحی برادری اپنے بچوں کو بیوروکریٹ، جج، سیاستدان اور اعلیٰ عہدوں کے لیے کوشش کرے،ہماری خواہش ہے پاکستان میں اعلیٰ عہدوں، بزنس کمیونٹی سمیت ہر شعبے میں مسیحی برادری ہو،اس کے لیے مسیحی برادری کو اپنی سوچ، فکر اور نظریات میں تبدیلی لانا پڑے گی۔فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ علامہ اقبال کا تصور خودی صرف مسلمانوں نہیں، تمام انسانوں کے لیے ہے، آج مودی کے ہندوستان اور عمران خان کے پاکستان میں واضح فرق اقلیتوں سے سلوک کا ہے، وزیراعظم عمران کے ملکی ترقی کے مشن میں مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتیں اپنا حصہ ڈالیں۔ ۔۔۔
میں ن لیگ کے اس عہدے پر کام نہیں کر سکتا لیگی سینئر ہنما ایاز صادق نے معذرت کر لی
اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق قومی اسمبلی اسپیکر ایاز صادق نے ن لیگ لاہور کی صدارت سنبھالنے سے معذرت کر لی ۔ ان کا کہنا تھا کہ میری توجہ میرے حلقے اور پارٹی دیگر امور پر مرکوز ہے ، اس لیے یہ صدارت کسی نوجوان کو سونپی جانی چاہیے ۔تفصیلات کے مطابق ن لیگ لاہور کے صدر پرویز ملک کی صحت خرابی کی وجہ سے عہدہ اپنے پاس نہیں رکھنا چاہتے ۔ ان کی اہلیہ نے بتایا ہے کہ وہ 2 دہائیوں سے اس عہدے پر کام کر رہے ہیں ، تاہم ان کی صحت خرابی کی وجہ سے وہ یہ عہدہ مزید نہیں سنبھال سکتے جبکہ وہ پہلے صدارت چھوڑنے کا اعلان کر چکے ہیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں