کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، فائیو اسٹار ہوٹل میں قائم تین ریسٹورنٹ سیل کر دیئے گئے

کراچی (این این آئی) ڈپٹی کمشنر جنوبی ارشاد علی سوڈھر کی ہدایات پر اسٹنٹ مختیارکار سول لائن اویس جتوئی نے ہوٹل پرل کانٹی نینٹل میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ضلع جنوبی میں میں بڑی کارروائی کی ۔ شہر کے سب سے بڑے 5 اسٹار ہوٹل میں قائم 3 تین ریسٹورنٹ چاندنی، سکورا اور چائنیز

ریسٹورنٹ تائی پان سیل کردیئے گئے ۔ ڈپٹی کمشنر جنوبی ارشاد علی سوڈھر نے کہا کہ کورونا ایس او پیز کے تحت انڈور ڈائیننگ پر پابندی ہے ، پی سی ہوٹل میں قائم تینوں ریسٹورنٹ میں انڈور ڈائننگ کے باعث کارروائی کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر جنوبی ارشاد علی سوڈھر نے مزیدکہا کہشہری اور کاروباری ایسوسی ایشن ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں اور ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں ۔ ڈپٹی کمشنر جنوبی نے شہریوں اور تجارتی ایسوسی ایشن سے اپیل کی ہے کہ کورونا خطرناک بیماری ہے، شہری احتیاط کریں۔۔۔۔۔

بین الاقوامی پروازوں اور مسافروں کیلئے نئے کورونا ایس او پیز جاری

اسلام آباد(پی این آئی)بین الاقوامی پروازوں اور مسافروں کیلئےنئے کورونا ایس او پیز جاری،بین الاقوامی پروازوں اور مسافروں کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نئے کورونا ایس او پیز جاری کردیے۔سی کیٹیگری میں شامل ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے کورونا کے دو ٹیسٹ ہوں گے، کیٹیگری بی ممالک کے مسافروں کو پاکستان آنے سے 96 گھنٹے پہلے ٹیسٹ کرانا لازمی ہوگا، کیٹیگری اے ممالک کے مسافروں سمیت 12 سال سے کم عمر، خصوصی افراد اور خصوصی وفود کورونا ٹیسٹ سے مستثنیٰ ہوں گے۔ پاکستان آنے والے جہاز میں جراثیم کش اسپرے کرنا لازمی ہوگا، جہاز میں احتیاطی تدابیر کے تحت ایک سیٹ چھوڑنا ہوگی ، دوران پرواز عملے اور مسافروں کو ماسک پہننا ہوگا۔سول ایوری ایشن اتھارٹی نے کووڈ 19 کے باعث بین الاقومی مسافروں کے نجی طیاروں کے ذریعے سفر کرنے کیلئے پروازیں چارٹر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔یہ پروازیں آج سے 31 دسمبر تک چلائی جاسکیں گی، اس سلسلے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے،کورونا ایس او پیز کے تحت 12 سال سے کم عمر بچے، معذور افراد اور اعلیٰ سطح کے عالمی وفود اس سے مثتثنیٰ ہوں گے۔ ا ن کے علاوہ پاکستان کیلئے سفر کرنے والے مسافر، طیارے اور کریو ممبران ہیلتھ ڈیکلریشن فارم بھرنے اورعالمی کورونا وائرس کے حوالے سے ایس او پیز کے

پابند ہوں گے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے نئے ایس اوپیز کے تحت طیاروں میں سفر کرنے والے تمام مسافروں کے کوائف متعلقہ ائیرپورٹ سے ٹیک آف کرنے سے پہلے اتھارٹیز کو فراہم کرنا ہوں گے۔ طیارے میں موجود تمام مسافروں کے پاس این 95 ماسک کا موجود ہونا ضروری ہے جو دوران پرواز پہننا لازمی ہو گا۔دو مسافروں کے درمیان ایک سیٹ خالی چھوڑنا ہوگی ۔اے کیٹگری میں شامل 21 ممالک کے مسافروں کیلئے کووڈ 19 کا ٹیسٹ کرانا لازمی نہیں ہوگا۔بی کیٹگری کے مسافروں کیلئے96 گھنٹے قبل اپنا ٹیسٹ کرانا لازمی ہوگا جبکہ کیٹگری سی میں شامل واحد ملک ڈنمارک کے مسافروں کیلئے 2 منفی ٹیسٹ کا سرٹیفکیٹ لازمی اپنے پاس رکھنا ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close