ماتحت ملازمین پر ملبہ، خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں مریضوں کو آکسیجن سلنڈر فراہم کرنے میں غفلت کا الزام،7 ملازمین نوکری سے برطرف

پشاور(این این آئی)خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں مریضوں کو آکسیجن سلنڈر فراہم کرنے میں غفلت برتنے والے 7 ملازمین کو نوکری سے برطرف کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پشاور کے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے کورونا وارڈ اور آئی سی یو میں زیرعلاج 6 مریض زندگی کی بازی ہار گئے تھے، جس پر

ڈائریکٹر خیبر ٹیچنگ ہسپتال نے واقعے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دی تھی۔کمیٹی نے اپنی رپورٹ 48 گھنٹوں میں پیش کی تھی تاہم مکمل تحقیقات کے لئے دوسری انکوائری کمیٹی بنائی گئی، جس کی رپورٹ کی روشنی میں مریضوں کو آکسیجن کی فراہمی میں غفلت کے مرتکب چارج شیٹ کئے گئے 7 ملازمین کو نوکری سے برطرف کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری رپورٹ کو ایک دن میں عوام کے سامنے بھی پیش کردیا جائے گا۔دوسری جانب ترجمان خیبرٹیچنگ ہسپتال کے ترجمان فرہاد خان کا کہنا ہے کہ برطرف کئے گئے ملازمین کی جگہ نئے اسٹاف کی بھرتی کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے اور آکسیجن پلانٹ پر 3 نئے ملازمین کوتعینات کردیا گیا ہے، آکسیجن پلانٹ چلانے کے لیے اسسٹنٹ بائیو میڈیکل انجینئر اور 2 بائیو میڈیکل ٹیکنیشن بھرتی کئے گئے ہیں۔ترجمان کے ٹی ایچ نے بتایا کہ مزید اسٹاف کی کمی کو بھی پورا کیا جارہا ہے، آکسیجن کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لیے جلد نئی کمپنی کے ساتھ معاہدہ طے پایا جائے گا۔۔۔

بی آر ٹی اسٹیشن میدان جنگ بن گیا‎

پشاور(پی این آئی )خیبرپختونخوا حکومت کا بس ریپڈ ٹرانزٹ(بی آر ٹی) منصوبہ آئے روز بری خبروں کے حوالے سے میڈیا میں رہتا ہے،بی آر ٹی اسٹیشن پر مسافر اور سیکیورٹی گارڈ کے درمیان جھگڑا ہوا ہے۔ ویڈیو میں ماسک کے بغیر آنے والے شہری کو روکنے پر شہری آپے سے باہر ہو گیا، سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسافر نے سیکیورٹی گارڈ سے ہاتھا پائی کی۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق بی آرٹی اسٹیشن میں ماسک کے بغیر داخل ہونے کی ممانعت ہے۔شہری کو بغیر ماسک داخل ہونے سے منع کرنے پر تکرار شروع ہوئی جس کا نتیجہ ہاتھا پائی کی صورت میں نکلا۔گارڈنے مسافر لڑکے کو ماسک پہننے کی تاکید کی۔ مسافر لڑکے نے سکیورٹی گارڈ سے بدتمیزی کے بعد ہاتھا پائی شروع کر دی۔ترجمان بی آر ٹی نے اس واقعہ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بی آر ٹی کے تمام مسافر قابل احترام ہیں مگر ادارے کے قوائد و ضوابط کی پابندی کریں۔بی آر ٹی سٹاف سے ہرگز بدتمیزی نہ کریں شکایت ہونے کی صورت میں ادارے کی ہیلپ لائن پر کال کریں۔ سٹاف مسافروں کی حفاظت اور رہنمائی پر معمور ہے، انکے ساتھ تعاون کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close