لاہور میں سروے کروایا جائے تو کتنے فیصد عوام مسلم لیگ (ن)کا ساتھ دے گی؟بڑا دعویٰ کر دیا گیا

لاہور (پی این آئی) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا کہ شیر علی کبھی بھی رانا ثناء اللہ کے لیے کوئی اچھی بات نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ شیر علی اور رانا ثناء اللہ کا آپسی اختلاف اُس وقت بھی تھا جب مسلم لیگ ن حکومت میں تھی اور وہ سیاست میں کچھ زیادہ

سرگرم بھی نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں جلسے کے حوالے سے میں وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ میں کبھی بھی نمبر گیم میں نہیں جاتا، نہ ہی میں گن سکتا ہوں اور نہ ہی میری اتنی اہلیت ہے۔ میرا ایک ہی سوال ہے جو میں نے سب سے پوچھا ہے کہ جب مریم نواز تقریر کر رہی تھیں تو مجھے کوئی ایک جگہ ایسی دکھا دیں جو خالی ہو، اور مجھے باہر کے بھی مناظر دکھا دیں کہ باہر کتنے لوگ تھے۔اگر پی ٹی آئی والے کہتے ہیں کہ اُس احاطے میں ساڑھے پانچ لاکھ لوگ آسکتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ ساڑھے پانچ لاکھ لوگ تھے۔ ہم یہ دعویٰ نہیں کر رہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے جب تقریر شروع کی تو رکاوٹیں توڑ کر لوگ آگے آ رہے تھے۔ ہم مطمئن ہیں اور کوئی بھی مسلم لیگی اس بات پر پریشان نہیں ہے۔ لاہور مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے اس میں کوئی شک نہیں ہے اور اگر کسی کو شک ہے تو کسی پرائیویٹ سروے کمپنی سے سروے کرواکر دیکھ لیں ، 70 سے 75 فیصد لاہوری مسلم لیگ ن کے ساتھ ہوں گے۔یہ کہنا کہ لاہوری مسلم لیگ ن کی کال پر نہیں آئے تو یہ غلط ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے محمد زبیر نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے مابین اختلافات کا بھی اعتراف کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close