اسلام آباد (پی این آئی) عالمی وباء کورونا وائرس کی تشویشناک صورتحال کے باعث حکومت نے ایس او پیز پرسختی سے عمل درآمد کرانے کا فیصلہ کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نےاحکامات جاری کردیے ، جن میں صوبوں کو کورونا ایس او پیزپرسختی سے عملدرآمد کروانے کا کہا گیا
ہے جس کے تحت ملک میں کورونا ایس او پیزپرعملدرآمد نہ کرنے والوں کو سخت سزائیں ، بھاری جرمانے اور املاک سیل کی جائیں گی۔بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کے احکامات کی روشنی میں چیف سیکرٹریز ہر صوبے میں ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کے نگران ہوں گے جو کہ صوبائی انتظامیہ کی مدد سے ایس اوپیزپرعملدرآمد کو یقینی بنائیں گے ، صوبائی سطح پرایس او پیزعمل درآمد کے حوالے سے ہفتہ وار اجلاس ہوں گے ، جن میں صوبے ایس او پیزپرعمل درآمد کی ہفتہ وار رپورٹس این سی اوسی کوبھجوائیں گے ۔خیال رہے کہ کورونا کی دوسری لہر کی شدت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے 87 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 9 ہزار 250 ہوگئی جب کہ کورونا کے 3179 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 54 ہزار 673 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 179 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 30 ہزار 706، سندھ میں 2 لاکھ 2 ہزار 983، خیبر پختونخوا میں 54 ہزار 448، بلوچستان میں 17 ہزار 880، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 814، اسلام آباد میں 35 ہزار 905 جبکہ آزاد کشمیر میں 7 ہزار 937 کیسز رپورٹ ہوئے جن کی بناء پر عالمی وباء کورونا وائرس کی تشویشناک صورتحال کے باعث حکومت نے ایس او پیز پرسختی سے عمل درآمد کرانے کا فیصلہ کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں