پانچ ماہ میں پاکستانی 38 ارب34 کروڑ روپے سے زائد کی چائے پی گئے، سرکاری اعدادوشمار سامنے آ گئے

اسلام آباد (این این آئی)پانچ ماہ میں پاکستانی 38 ارب روپے سے زائد کی چائے پی گئے۔ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا نومبر 38 ارب 43 کروڑروپے سے زائد کی چائے درآمد کی گئی۔گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 28 ارب 90 کروڑ کی چائے درآمد کی گئی تھی۔۔۔۔۔

چینی کی قیمت کہیں 95 اور کہیں 110 روپے فی کلو، سرکاری ادارے نے اعدادوشمار جاری کر دیئے، تفصیل جانیئے

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور خضدار سمیت دیگر شہروں میں چینی مخلتف نرخوں پہ فروخت کی جارہی ہے۔اس بات کا انکشاف وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ میں کیا گیا ہے۔وفاقی ادارہ شماریا ت کی جاری کردہ رپورٹ کے تحت پورے ملک میںسب سے زیادہ مہنگی چینی اسلام آباد میں فروخت کی جارہی ہے جب کہ سب سے سستی چینی سرگودھا اور خضدار میں فروخت ہو رہی ہے۔جاری کردہ رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں چینی کے نرخ 110 روپے فی کلو ریکارڈ کیے گئے ہیں جب کہ پشاور میں چینی 105 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔کراچی اور لاڑکانہ میں چینی کے نرخ 100 روپے فی کلو ہیں جب کہ راولپنڈی اور لاہور میں بھی چینی 100 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ، کوئٹہ اور بہاولپور میں بھی چینی 100 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔گوجرانوالہ، فیصل آباد اوربنوں

میں چینی کی فی کلو قیمت 98 روپے ہے جب کہ سرگودھا اور خضدار میں چینی 95 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق چینی کی اوسط قیمت 97 روپے 62 پیسے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اچھی اچھی خبریں آنا شروع پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کیلئے مختص 8950 میں سے 8452 بیڈز خالی ہیں، کورونا کے 76882 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے

لاہور(پی این آئی)پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کیلئے مختص 8950 میں سے 8452 بیڈز خالی ہیں، کورونا کے 76882 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے۔ محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن اورمحکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرکے ہسپتالوں کےاعدادوشمارجاری کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں سے کورونا وائرس

کے 76ہزاز 8سو82مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو جا چکے ہیں اور صحت مند زندگی گزار رہے ہیں ۔ محکمہ صحت کے تازہ اعدادوشمارکے مطابق پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کیلئے مختص کئے گئے 8950 میں سے 8452 بیڈزخالی ہیں۔پنجاب کے 200 سرکاری ہسپتالوں سے کوروناوائرس کے اب تک 76882 مریض صحتیاب ہوکراپنے گھروں کوواپس جاچکے ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے 639 مریض صحتیاب ہوئے۔اعدادو شمار کے مطابق لاہورکے سرکاری ہسپتالوں میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کیلئے مختص کئے گئے 2345 میں سے 2219 بیڈزخالی ہیں۔ صوبہ بھرکے سرکاری ہسپتالوں کے آئیسولیشن وارڈزمیں کوروناوائرس کے متاثرہ مریضوں کیلئے مختص کئے گئے 5820 میں سے 5609 بیڈزخالی ہیں۔ لاہورکے سرکاری ہسپتالوں کے آئیسولیشن وارڈزمیں 1631میں سے 1584بیڈزخالی ہیں جبکہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کےایچ ڈی یوز کے 2656 میں سے 2409بیڈزخالی ہیں۔لاہورکے سرکاری ہسپتالوں کے ایچ ڈی ٰیوز میں 508میں سے 469بیڈزخالی ہیں۔ سیکرٹری صحت بیرسٹر نبیل اعوان کے مطابق پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کوروناوائرس کے مریضوں کے لئے مختص کئے گئے 600میں سے 77وینٹی لیٹرززیراستعمال اور بقیہ 523خالی ہیں۔اسی

طرح لاہوربھرکے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے متاثرین کیلئے 210وینٹی لیٹرز کا انتظام ہے جن میں سے زیراستعمال وینٹی لیٹرز کی تعداد40ہے اور 170 وینٹی لیٹرزخالی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں