کراچی (پی این آئی) آصفہ بھٹو عملی سیاست میں مکمل طور پر متحرک ہونے کیلئے تیار، آصف زرداری کی صاحبزادی کو پیپلز پارٹی میں بڑا عہدہ دینے کا فیصلہ، یوتھ ونگ کی چیئرپرسن مقرر کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو کے بعد ان کی بہن آصفہ بھٹو کو بھی عملی سیاست میں مکمل طور پر متحرک کروانے
کا فیصلہ کیا گیا ہے۔آصفہ بھٹو نے گزشتہ ماہ پی ڈی ایم کی ملتان ریلی میں شرکت کرنے کے بعد سب کی توجہ حاصل کی تھی۔ بلاول بھٹو کے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ آصفہ بھٹو نے پی ڈی ایم ریلی میں پیپلز پارٹی کی نمائندگی کرنے کا فیصلہ کیا اور پھر اپنی دھواں دار تقریر کے بعد کافی پذیرائی حاصل کی۔ ان کے لباس، انداز خطابت اور سوشل میڈیا پر شیئر تصاویر کو کئی لوگوں نے بینظیر بھٹو کے مشابہہ قرار دیا تھا۔اب بتایا گیا ہے کہ آصفہ بھٹو کو ملتان ریلی کی کامیابی لانچنگ کے بعد پیپلز پارٹی میں بڑا عہدہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بےنظیر بھٹو کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو کو اب پیپلزپارٹی کی یوتھ ونگ کی چیئرپرسن بنانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی قیادت اب پیپلزپارٹی میں نوجوانوں کو بڑے عہدوں پر بٹھا کر پارٹی کو نئی جہد دینے کیلئے کوشاں ہے۔آصفہ بھٹو کے علاوہ پیپلزپارٹی کے سابق جنرل سیکریٹری مرحوم جہانگیر بدر کے بیٹے علی بدر، سابق وفاقی وزیر مرحوم احمد مختیار کے بیٹے کو بھی آنے والے مہینوں میں یوتھ ونگ میں اہم ذمہ داریاں سونپی جارہی ہیں۔ پیپلز پارٹی میں نوجوانوں کو آگے لانے کے لیے پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بھی نئے چہرے سامنے لائے جائیں گے۔صفہ بھٹو عملی سیاست میں مکمل طور پر متحرک ہونے کیلئے تیار، آصف زرداری کی صاحبزادی کو پیپلز پارٹی میں بڑا عہدہ دینے کا فیصلہ، یوتھ ونگ کی چیئرپرسن مقرر کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں