31 جنوری کی ڈیڈ لائن ہوا ہو گئی، راجکماری کو نئی ڈیڈ لائن دینا ہو گی‘ ڈاکٹر فردوس عاشق کی میڈیا وار جاری

لاہور( این این آئی)شو آف ہینڈز کے ذریعے سینٹ الیکشن ملک میں جمہوری اقدار کے فروغ،ذمہ دارانہ رویوں اور عوامی نمائندوں کے وقار میں اضافہ کا باعث ہو گا لیکن لوٹ مار کے بادشاہوں اور کرپشن کی راجکماری کو یہ قابل قبول نہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے سیاست کو کرپشن سے پاک کرنے کے لئے شو آف ہینڈز کے

ذریعے سینٹ الیکشن کی بات کی جو کہ جمہوریت کے حقیقی خدمت ہے۔پی ڈی ایم کرپشن کی کشتی پر سوار ہے جس کا مقدر ڈوبنا ہے۔ یہ لوگ کرپشن کی پیداوار ہیں،کرپشن کے زیر سایہ پروان چڑھے ہیں۔ پی ڈی ایم اس طرح پاکستان کے باشعور عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتا۔ ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں کوبے چک اراضی ریکارڈ سنٹر کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر فردوس نے کہا کہ سرکاری زمینوں پر سیاسی لٹیروں نے قبضہ کرکے اپنے ذاتی کاروبار اور مفادات کیلئے استعمال کیا۔شوباز شریف کے دور میں سرکاری ریکارڈ جلانا معمول تھا۔ انہوں نے شہریوں کی زمینوں پر قبضے کروائے اور ریکارڈ میں من پسند تبدیلیاں کروائیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں قبضہ گروپوں سے قیمتی اراضی واگزار کروائی۔ حکومت کمپیوٹر آئزیشن اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے کرپشن کا اتوار بازار ہمیشہ کیلئے بند کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی قیادت میں صوبہ بھر میں قانونگوئی سطح پر 115 اراضی ریکارڈ سینٹر ز،سٹیلائٹ اراضی ریکارڈ سینٹر اور20موبائل اراضی سینٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاق اور پنجاب کے مابین اراضی کا ریکارڈ مرتب کرنے کیلئے بورڈآف ریونیو پنجاب

اورفیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مابین ڈیٹا شیئرنگ کیلئے معاہدہ کیا گیا جبکہ 100تحصیلوں میں رجسٹری کے نظام کی کمپیوٹرائزیشن کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے دس برس بعد جمع بندی کی پرنٹنگ اور اپ گریڈنگ کے کام کا آغاز کیا۔ دوبرس کے دوران ایک لاکھ40ہزار ایکڑ سے زائد اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کروائی جس کی مالیت ایک ہزار ارب روپے سے زائد ہے۔ انہوں نے کہا کہ زمینداروں کے لئے فرد کے اجراء اور ملکیتی دستاویزات کی تصدیق کے حوالے سے نجی بینکوں کے ساتھ معاہدہ کیا گیا ہے۔ قرضوں کے حصول کے لئے فرد کے اجراء اور کسانوں کے لئے بینک کی سطح پر اراضی انتقال کے عمل کو آسان کرنے کیلئے ون ونڈو آپریشن شروع کیا گیا جبکہ پہلے مرحلے میں 23 بینکوں کو ڈیجیٹل لینڈ ریکارڈ تک رسائی فراہم کر دی گئی ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ حکومت پنجاب کا ای سٹیمپنگ کا منصوبہ جہاں جعلی اشٹام پیپر کو چیک کرنے میں مدد گار ثابت ہوا ہے وہیں پرسٹیمپ ڈیوٹی کی مد میں 80% زائد آمدنی کاسبب بھی بنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت کیلئے آن لائن فرد کا اجراء کیا جار ہا ہے۔ سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی سہولت کے لئے امریکہ،برطانیہ،سعودی عرب،اور متحدہ عرب امارات کے 14 سفارت خانوں میں خصوصی کاؤنٹر متعارف کروائے جار ہے ہیں جس سے وہ پاکستان آئے

بغیر اپنی جائیداد سے متعلق مصدقہ کاغذات حاصل کر سکیں گے انہوں نے کہا کہ پنجاب کے مینول لینڈ ریکارڈز اور نقشوں کو ڈیجیٹائزڈ کرنے اور بیرون ملک میقم پاکستانیوں کوسفارت خانوں کے ذریعے زمین کے ریکارڈ زمہیا کر نے کے لئے آن لائن سافٹ وئیر پر کام جاری ہے۔معاون چصوصی نے کہا کہ پنجاب میں بیرونی سرمایہ کاروں اور ملازمتوں کے وسیع مواقع پیدا کرنے کیلئے صوبہ بھر میں دس ہزار ایکڑ زمین پر 9 انڈسٹریل زونز کا قیام عمل میں لایا گیا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ روایتی پٹوارسسٹم کا خاتمہ کر کے پٹواری کو ’’ویلیج آفیسر‘‘ کے طور پر متعارف کروایا جارہا ہے۔ صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ نواز شریف پاکستان آئیں اور آئین و قانون کو جواب دیں. اپوزیشن کو عوام کا دکھ نہیں, لانگ مارچ اور دھرنا گیڈر بھبکیاں ہیں. انہوں نے کہا چھانگا مانگا کی سیاست کے بانی اور بریف کیس سیاست متعارف کرانے والے شفاف الیکشن سے خوف زدہ ہیں. شو آف ہینڈز کے ذریعے سینٹ الیکشن ملک میں جمہوری اقدار کے فروغ،ذمہ دارانہ رویوں اور عوامی نمائندوں کے وقار میں اضافہ کا باعث ہو گا لیکن لوٹ مار کے بادشاہوں اور کرپشن کی راجکماری کو یہ قابل قبول نہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے سیاست کو کرپشن سے پاک کرنے کے لئے شو آف ہینڈز کے ذریعے سینٹ الیکشن کی بات کی جو کہ جمہوریت کے

حقیقی خدمت ہے۔پی ڈی ایم کرپشن کی کشتی پر سوار ہے جس کا مقدر ڈوبنا ہے۔ یہ لوگ کرپشن کی پیداوار ہیں،کرپشن کے زیر سایہ پروان چڑھے ہیں۔ پی ڈی ایم اس طرح پاکستان کے باشعور عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتا۔ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کی کشتی سے چھلانگ لگانے والی ہے, صرف شاہی خاندان کی کرپشن بچانے والی رہ جائیں گی۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں