لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سیف الملوک کھوکھر نے اراضی پر قبضے کے الزام پر جے آئی ٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے صرف نواز شریف کے ساتھ کھڑا ہونے کی سزا دی جارہی ہے لیکن میںنواز شریف کے ساتھ کھڑا تھا اور پوری زندگی کھڑا رہوں گا ۔ ایل ڈی اے کی
جانب سے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ کھوکھر پیلس سے ملحقہ دیوار گرانے کیلئے آپریشن کیلئے آمد کے موقع پر جاری کئے گئے اپنے ویڈیو بیان میں سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ ایل ڈی اے، پولیس اور اینٹی کرپشن نے میرے گھر کے اوپر دھاوا بولا ، اگرکوئی نقصان ہوا تو تینوں ادارے ذمہ دار ہوں گے۔ ایک ایک مرلہ میرا ذاتی ہے ، نقشے پاس ہوئے ہیں،اس پربیشک کوئی جے آئی ٹی بنا لی جائے ،پی ٹی آئی والے اپنے تین چار وزراء کو نامزد کریں جو پراپرٹی کے معاملات کو سمجھتے ہوں ان کی جے آئی ٹی بنائیں اورانصاف کریں ۔ انہوںنے انصاف کرنا نہیں ، یہ صرف انتقامی کارروائی کر رہے ہیں اگر کوئی نقصان ہوا تو یہ ادارے خود ذمہ دار ہوں گے میرا اس میںکوئی تعلق نہیں ہوگا۔ مجھے صرف اس لئے سزا دی جارہی ہے کہ میںنوازشریف کا ساتھی ہوں ، اللہ کے فضل سے سیف کھوکھر پہلے بھی نوازشریف کا ساتھی تھا آج بھی ہوں اور عمر بھر رہوں گا۔ میںنے اپنی پوری زندگی ایسی انتقامی کارروائی اور سیاست نہیں دیکھی۔۔۔۔۔
مریم نواز پر کھوکھر پیلس میں بھارتی ایجنٹ سے ملاقات کا الزام، سیف الملوک کھوکھر بھی میدان میں آگئے ، وزیراعظم کے معاون خصوصی کو وارننگ دیدی
لاہور(پی این آئی) مسلم لیگ ن کے رہنماء سیف الملوک کھوکھر نے کہا ہے کہ مریم نواز کی کھوکھر پیلس میں کسی بھارتی سے ملاقات نہیں ہوئی، میں شہباز گل نہیں سیف کھوکھر ہوں، چیلنج کرتا ہوں ملاقات ثابت کردیں، میں اور میرا اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہوجائیں گے، ثابت نہ کیا تو لیگل نوٹس بھیجوں گا۔ انہوں نےمعاون خصوصی شہبازگل کی جانب سے نائب صدر ن لیگ مریم نواز پر بھارتی ایجنٹ سے ملاقات کرنے کے الزام پر اپنے ردعمل میں کہا کہ مریم نواز کی کھوکھر پیلس میں کسی بھارتی سے ملاقات نہیں ہوئی۔میں اس کی تردید کرتا ہوں۔ شہبازگل صاحب! میں شہباز گل نہیں ہوں، میں سیف کھوکھر ہوں، میں آپ کو چیلنج کرتا ہوںآ پ ملاقات کو ثابت کردیں، میں ایم پی اے شپ اور میرا بھائی افضل کھوکھر ایم این اے شپ سے مستعفی ہوجائیں گے۔میں آپ کو جھوٹا بیان جاری کرنے پر لیگل نوٹس بھی بھیجوں گا۔اس پر معاون خصوصی شہبازگل نے کہا کہ کھوکھرصاحب ہمیں پتا ہےآپ جیسے لوگ ملک دشمن بیانیے کا حصہ نہیں ہیں۔آپ تو خود مجبور اور پھنسے ہوئے ہیں۔ یہ ملاقات آپ کی طرف نہیں ہوئی۔ لاہور میں کئی اور کھوکھر ہاؤس اور کھوکھر پیلس موجود ہیں۔ اس کا جواب مریم بی بی کو دینے دیں کہ یہ ملاقات کہاں ہوئی؟ دوسری جانب مسلم لیگ ن پنجاب کے صدررانا ثناءاللہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ جو خطرناک کھیل کھیلا جارہا ہے وہ کسی کی
بہتری میں نہیں۔ شہبازگل اور شیخ رشید کی تعیناتی سے ثابت ہوتا ہے صرف یہی میرٹ پرعمران خان کے ترجمان ہیں۔مریم نواز کی جن ملاقاتوں کا جھوٹا ذکر کیا جارہا ہے کیا وہ شہبازگل کی موجودگی میں ہوئیں؟ غداری اورانڈین ایجنٹ کے الزامات لگا کرحکومت اپنے کرپشن کے بیانیے کی مکمل ناکامی کا اعتراف کرچکی۔ اپنے جھوٹ کے دفاع میں حکومت کے پاس کوئی جواب نہیں۔ انہوں نے شہبازگل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ جو خطرناک کھیل کھیلا جارہا ہے وہ کسی کی بہتری میں نہیں۔شہبازگل اور شیخ رشید کی تعیناتی سے ثابت ہوتا ہے صرف یہی میرٹ پرعمران خان کے ترجمان ہیں۔ مریم نواز کی جن ملاقاتوں کا جھوٹا ذکرکیا جارہا ہے کیا وہ شہبازگل کی موجودگی میں ہوئیں؟ غداری اورانڈین ایجنٹ کے الزامات لگا کرحکومت اپنے کرپشن کے بیانیے کی مکمل ناکامی کا اعتراف کرچکی۔ اپنے جھوٹ کے دفاع میں حکومت کے پاس کوئی جواب نہیں۔رانا ثناء اللہ خاں نے کہا کہ عمران نیازی کا شیخ رشید اور شہباز گل کیا افواج پاکستان کے ترجمان ہیں ڈی جی آئی ایس پی آر واضح کریں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں