پاور اینڈ گیس کے تمام توانائی کے مہنگے معاہدوں پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی حکومتوں نے دستخط کیے تھے، وزیر توانائی نے ملبہ سابقہ حکومتوں پر ڈال دیا

اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ پاور اینڈ گیس کے تمام توانائی کے مہنگے معاہدوں پر (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی حکومتوں نے دستخط کیے تھے،پی ٹی آئی کو ورثے میں ملنے والی معیشت مسلم لیگ (ن) کی دی ہوئی ، حمیازہ عوام بھگت رہی ہے ۔مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کی پریس

کانفرنس کے رد عمل میں وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہا کہ انہیں یہ یاد دلانا ضروری ہے کہ پاور اینڈ گیس کے تمام توانائی کے مہنگے معاہدوں پر مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی حکومتوں نے دستخط کیے تھے۔ پی ٹی آئی اور عوام کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ورثے میں ملنے والی معیشت مسلم لیگ (ن) کی دی ہوئی مسلم لیگ ن کے جھوٹ عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں ۔ ۔۔۔۔

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے کن ارکان نے استعفے جمع کرانے میں پہل کر دی؟ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے رکن اسمبلی علی حیدر گیلانی نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ تحریر کر کے بلاول بھٹو کوارسال کردیا

لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے بعد پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی نے بھی اپنے استعفے قیادت کو جمع کرانے کا سلسلہ شروع کردیا ۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے رکن پنجاب اسمبلی علی حیدر گیلانی نے اپنی پنجاب اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ تحریر کر کے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کوارسال

کردیاہے ۔ اس کے ساتھ سپیکر پنجاب اسمبلی کو استعفیٰ تحریر کیا گیا ہے جو فیصلہ ہونے پر قیادت سپیکر کو بھجوانے کااختیار رکھتی ہے ۔یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے دو اراکین قومی اورایک رکن پنجاب اسمبلی نے اپنے استعفے قیادت کو دیدئیے ہیں۔۔۔۔

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا ٹولہ ہی پی ٹی آئی ہے، اگر بلا امتیاز احتساب ہو گیا تو کوئی بھی نہیں بچے گا

اسلام آباد( آئی این پی) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا ٹولہ ہی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ہے، اگر بلا امتیاز احتساب ہو گیا تو کوئی بھی نہیں بچے گا، عام پاکستانی کی جیب میں بجلی کے بل اور بچوں کی اسکول فیس ادا کرنے کا پیسہ نہیں ہے جبکہپاکستانیوں کے ہاتھ میں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کی ہتھکڑیاں ہیں ۔اتوار کو لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پاکستان میں جو نظام مسلط ہے وہ اشرافیہ پر مشتمل ہے۔ اس وقت پوری قوم مایوسی سے دوچار ہے اور نوجوان اپنی ڈگریاں پھاڑ رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ عام پاکستانی کی جیب میں بجلی کے بل اور بچوں کی اسکول فیس ادا کرنے کا پیسہ نہیں ہے جبکہ

پاکستانیوں کے ہاتھ میں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کی ہتھکڑیاں ہیں،سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا ٹولہ ہی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ہے،انہوں نے کہا کہ اگر بلا امتیاز احتساب ہو گیا تو کوئی بھی نہیں بچے گا،ایک دوسرے کو چور ڈاکو کہنے والے رات کے اندھیرے میں ایک ہو گئے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں