لاہور(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی نے آصفہ بھٹو زردای کو یوتھ ونگ کی چیئرپرسن بنانے کا فیصلہ کرلیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پارٹی کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری پہلے ہی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ملتان جلسے میں باقاعدہ
طور پر پہلی شرکت کرکے اپنی سیاسی صلاحیتوں کو مظاہرہ کرچکی ہیں۔خیال رہے کہ 30 نومبر کو ملتان میں اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے جلسے میں بلاول بھٹو زرداری کورونا وائرس کا شکار ہونے کی وجہ سے شریک نہیں ہوسکے تھے اور ان کی جگہ ان کی بہن آصفہ بھٹو زرداری نے شرکت کی تھی اور باقاعدہ طور پر سیاست کے عملی میدان میں قدم رکھا تھا۔آصفہ بھٹو نے نہ صرف جلسے میں شرکت کی تھی بلکہ اس دوران تقریر میں حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا تھا، یہی نہیں بلکہ ان کے لباس، ان کے انداز خطابت اور سوشل میڈیا پر شیئر تصاویر کو کئی لوگوں نے بینظیر بھٹو کے مشابہہ قرار دیا تھا۔پی پی پی عہدیدار نے کہا کہ انہیں پیپلزیوتھ آرگنائزیشن میں مزید متحرک کردار کے لیے تیار کیا جارہا ہے۔عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ پیپلزپارٹی کے سابق جنرل سیکریٹری مرحوم جہانگیر بدر کے بیٹے علی بدر، سابق وفاقی وزیر مرحوم احمد مختیار کے بیٹے کو بھی آنے والے مہینوں میں یوتھ ونگ میں اہم ذمہ داریاں سونپی جارہی ہیں،اسی طرح سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا چیپٹرز میں نئے چہرے متعارف کروائے جارہے ہیں۔۔۔۔
عوام نے فیصلہ دے دیا، سلیکٹڈ کو اب جانا ہوگا، آصفہ بھٹو زرداری
ملتان (این این آئی)عوام نے فیصلہ دے دیا، سلیکٹڈ کو اب جانا ہوگا، آصفہ بھٹو زرداری،پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام نے فیصلہ دیدیا ، سلیکٹڈ کو اب جانا ہوگا ،ذوالفقار علی بھٹو نے پارٹی کی بنیاد عوامی جمہوری اور فلاحی ریاست کیلئے رکھی تھی ،وہ اس مقصد سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے،بے نظیر بھٹو نے اپنے والد کا مشن جاری رکھا اور اس راہ میں شہادتیں قبول کیں، ایم آر ڈی کی طرح پی ڈی ایم کی تحریک میں بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دیں گے،اگر ہمارے بھائیوں کو گرفتار کیا تو پیپلز پارٹی کی ہر عورت اپنی گرفتاری دینے اور اس عمل میں جدوجہد کے لیے تیار ہے۔ملتان میں گھنٹہ گھر چوک پر پی ڈی ایم کے جلسے میں پیپلز پارٹی کی نمائندگی کرنے والی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ میں خراج تحسین پیش کرتی ہوں کہ سلکیٹڈ حکومت کے ظلم و جبر کے باوجود اتنی بڑی تعداد میں جمع ہوئے۔انہوںنے کہاکہ آج عوام نے حکومت کے خلاف فیصلہ دے دیا، اب حکومت کو جانا ہوگا۔آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے اس پارٹی کی بنیاد عوامی جمہوری اور فلاحی ریاست کے لیے رکھی تھی اور وہ اس مقصد سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے۔انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے اپنے والد کا مشن جاری رکھا اور اس راہ میں شہادتیں قبول کیں۔آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے 18ویں ترمیم کے ذریعے عوامی جدوجہد جاری رکھی۔انہوں نے کہا کہ میں ایسے وقت پر آپ کے سامنے آئی ہوں جب پارٹی چیئرمین اور میرے بھائی بلاول کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ ایم آر ڈی کی طرح پی ڈی ایم کی تحریک میں بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم گرفتاریوں سے نہیں ڈرتے، اگر ہمارے بھائیوں کو گرفتار کیا تو پیپلز پارٹی کی ہر عورت اپنی گرفتاری دینے اور اس عمل میں جدوجہد کے لیے تیار ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم اس سلیکٹڈ حکومت سے عوام کو بچائیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں