16 دسمبر کو شاہی قلعے میں ایک صاحب کے بیٹے کی مہندی کی تقریب ہوئی جس میں ۔۔۔ سینئر صحافی طلعت حسین کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد(پی این آئی )صوبائی دارالخلافہ لاہور کے شاہی قلعے میں ایک مہندی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا اور اس کی رقم واجب الادا ہے جس کا انکشاف سینئر صحافی طلعت حسین نے ٹویٹر پر جاری پیغا م میں کیا ہے اور انہوں نے سوالات بھی اٹھا دیئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی طلعت حسین نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ 16 دسمبر کو لاہور فورٹ میں

ایک صاحب کے بیٹے کی مہندی کی خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ، سنا ہے کہ مغلیہ دور کے محفوظ مقام پر خوب نجی محفل جمی، کوئی دس لاکھ کا بل اس غیر قانونی حرکت کے علاوہ بنا جو ابھی تک ادا نہیں ہواہے ، کیا چیف سیکریٹری جواد رفیق ملک بتانا پسند کریں گے کہ یہ کس نے کیا ہے ؟ دوسری جانب حکومت کا کوئی موقف سامنے نہیں آسکا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close