46سال بعد ٹرین سے سفر کیا ‘ وفاقی وزیر ریلوے کا انکشاف

لاہور( این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے کا عہدہ سنبھالنے کے بعد بذریعہ ٹرین راولپنڈی سے لاہور آنے والے اعظم سواتی نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے 1974 میں آخری بار ریلوے سے سفر کیا تھا اور اس کے بعد اب بطور مسافر سفر کیا۔اعظم سواتی وزیر ریلوے کے عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار پارلر کار سے رالپنڈی سے

لاہور پہنچے ۔ انہوںنے کہا کہ جہاں بہتری کی ضروت ہے اسے نوٹ کیا ہے اور بہتری لائیں گے ۔ ۔۔۔۔

وفاقی وزیر نے ن لیگ میں فارورڈ بلاک بنانے کی تصدیق کر دی، کچھ لوگ جواپنی قیادت کے بیانیے سے اتفاق نہیں کر تے ، وفاقی حکومت سے رابطے میں ہیں

راولپنڈی(این این آئی)وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے کچھ لوگ وفاقی حکومت سے رابطے میں ہیں جو اپنی قیادت کے اس بیانیے کے ساتھ اتفاق نہیں کرتے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاست دانوں کو بچوں سے سبق سیکھنا چاہیے، انڈر 20 ٹیم سے سیکھناچاہیے کہ جیتنے والے کی جیت کو تسلیم کیا جاتا ہے اور ہارنے والا اپنی ہار تسلیم کرتا ہے، مصافحہ کرتا ہے ایسا سیاستدانوں کو بھی کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بہت سارے لوگ، پنجاب کے ایم این ایز، ایم پی ایز پنجاب حکومت، چیف ایگزیکٹو کے ساتھ رابطے میں ہیں جو اپنی جماعت کی پالیسوں یا بیانیہ سے اختلاف کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے پاس قومی اسمبلی سے متعلق میرے پاس اطلاع ہے کہ قومی اسمبلی کے کچھ لوگ وفاقی حکومت سے رابطے میں ہے، اپوزیشن جماعتوں کے کچھ لوگ رابطے میں ہیں جو اپنی قیادت کے

اس بیانیے کے ساتھ اتفاق نہیں کرتے تو اگر استعفے دینے ہیں تو وزیراعظم کہہ چکے ہیں کہ آئیں، دیں ہم انتخابات کروا دیں گے۔انہوں نے مسلم لیگ (ن) سے متعلق کہا کہ وہ کہتے ہیں کہ ہم اپنی قیادت کو استعفے دیں گے، شہباز شریف کو جیل میں ہیں جبکہ دوسرا نواز شریف اشتہاری ملزم ہے جو لندن میں بیٹھے ہیں تو مسلم لیگ (ن) والے اتنی تکلیف کیوں کر رہے ہیں کہ جیل یا لندن میں استعفیٰ دینے جائیں گے اگر انہوں نے دیناہے تو براہ راست اسپیکر قومی اسمبلی کو دیں تاکہ اس پر کام ہو اور وہ فارغ ہوں۔۔۔۔۔

وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ، ہفتے میں ایک دن سکول کھلیں گے، اجازت دیدی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت نے نجی سکولوں کو ایک دن بچوں کو بلانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا، حکومت نے ریلیف فنڈ کے تحت نجی سکولوں کیلئے بلاسود قرضے اور رجسٹریشن میں ایک سال کی توسیع دینے کا فیصلہ بھی کیا، نجی اسکولوں نے11 جنوری کو ادارے کھولنے کا مطالبہ پیش کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں آج وفاقی سیکرٹری تعلیم فرح حامد سے نجی تعلیمی اداروں کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں نجی وفد نے 11 جنوری کو نجی تعلیمی ادارے کھولنے کا مطالبہ پیش کیا۔جس پر وفاقی حکومت

نے فیصلہ کیا کہ نجی تعلیمی اداروں کو ہفتے میں ایک دن تعلیمی سرگرمیوں کیلئے کھولنے کی اجازت دے دی جائے گی، جس میں بچے بھی ایک دن سکول آسکیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی سیکرٹری تعلیم نے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ نجی تعلیمی اداروں کی بہتری کیلئے حکومت تمام کوششیں بروئے کار لا رہی ہے۔جس کے تحت وفاقی حکومت نے نجی تعلیمی اداروں کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے، ریلیف فنڈ کے تحت چھوٹے اور کم فیس وصول کرنے والے سکولوں کو بلاسود قرضے دینے کیلئے سمری بھی تیار کرلی گئی ہے۔تاکہ نجی تعلیمی اداروں کو آسان قسطوں پر قرضے دیے جاسکیں گے۔ اسی طرح کورونا وباء کے دوران کاروباری منفی اثرات کو کم کرنے کیلئے نجی اسکولوں کی رجسٹریشن میں ایک سال کی توسیع جبکہ فیڈرلبورڈ میں داخلہ جات بھجوانے کی آخری تاریخ بھی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مزید برآں نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ میں ایک دن بچوں کوپرائیویٹ سکولوں میں بلانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔وفاقی سیکرٹری تعلیم فرح حامد سے ملاقات کے دوران چیئرپرسن پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی(پیرا) مسز ضیاء بتول بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وفد میں ملک ابرار حسین، راجہ ارشد محمود، چودھری عبیداللہ، ملک محمد عمران ، ڈاکٹر افراہیم ستی، ملک دین محمد اعوان،قاسم عباس،ریحانہ

ظہیر اور طارق محمود بھی شامل تھے۔ ملک ابرار احمد کے مطابق نجی تعلیمی ادارے تعلیمی ترقی کے لیے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔ گیارہ جنوری سے حکومتی فیصلے کے مطابق تعلیمی ادارے کھول دیے جائیں گے۔ ملک ابرار حسین کے مطابق جنوری کے بعد تعلیمی اداروں کی مزید بندش کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close