میں دعا کر رہا ہوں اپوزیشن استعفے دیدے، اس سے کیا فائدہ ہو گا؟ وزیراعظم نے خود ہی بتا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ دعا کر رہے ہیں کہ اپوزیشن استعفیٰ دے ، اس سے نہ صرف ملک بلکہ حکومت کا بھی فائدہ ہوگا۔میں تو انتظار کررہا ہوں، دعا کر رہا ہوں کہ استعفے دیں، اگر یہ استعفے دیں گے تو ملک کی بہتری ہوگی، یہ کل نہیں آج استعفے دیں، یہ ہمارا فائدہ کرائیں گے، اکثریت

تو ان کی پارٹی میں استعفے ہی نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ دو بچے اپنے باپوں کی کرپشن بچانے میں لگے ہوئے ہیں، ان کی کوالیفکیشن یہ ہے کہ ان کے والد سیاستدان ہیں، یہ جتنی محنت کریں گے میرا فائدہ کرائیں گے۔ ایک تو ملک ان کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے اور اوپر سے انہوں نے اکٹھے ہو کر سرکس لگایا ہوا ہے۔وزیر اعظم نے پیشکش کی کہ وہ دھرنوں کے سپیشلسٹ ہیں اس لیے پی ڈی ایم کی دھرنے میں پوری مدد کریں گے، میری ساری مدد کے باوجود یہ ہفتہ نہیں گزار سکیں گے۔وزیر اعظم نے سوال اٹھایا کہ نواز شریف ہندوستان میں اتنا کیوں مقبول ہے؟ وہ وہاں ہیرو بن چکا ہے، کیونکہ وہ ایسا کام کر رہا ہے جس سے ہندوستان کو فائدہ ہورہا ہے۔ نریندر مودی کی حکومت تاریخ کی سب سے زیادہ مسلم مخالف اور پاکستان مخالف حکومت ہے، انہوں نے ایف اے ٹی ایف میں ہمیں بلیک لسٹ کرانے کیلئے پورا زور لگایا، دوسری طرف اپوزیشن نے بھی ایف اے ٹی ایف پر پورا زور لگایا، جو ہندوستان چاہتا ہے وہی یہ بھی چاہتے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ دعا کر رہے ہیں کہ اپوزیشن استعفیٰ دے ، اس سے نہ صرف ملک بلکہ حکومت کا بھی فائدہ ہوگا۔میں تو انتظار کررہا ہوں، دعا کر رہا ہوں کہ استعفے دیں، اگر یہ استعفے دیں گے تو ملک کی بہتری ہوگی، یہ کل نہیں آج استعفے دیں، یہ ہمارا فائدہ کرائیں گے، اکثریت تو ان کی پارٹی میں استعفے ہی نہیں دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close