پاکستان کی حکومت نے خارجہ امور کے مسائل حل کرنے کے لیے اسرائیل سے مدد لینے کا فیصلہ کیا، سابق وزیر کا انکشاف

لاہور(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنما احسن اقبال نے حکومت کی خارجہ پالیسیوں پر سخت تنقید کی ہے انہوں نے کہا کہ 2018ء میں ایک تجربہ کیا گیا تھا جو ناکام ہو گیا۔غلطی کو مان کر اس کی اصلاح ہونی چاہئیے، غلطی پر غلطی نہیں کرنی چاہئیے۔پاکستان کی اس وقت مجموعی قومی صلاحیت بری

طرح متاثر ہو رہی ہے۔ہماری معشیت خراب ہو رہی ہے۔بھارتی آرمی چیف نے ابھی سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا۔کشمیر کے اوپر ہمیں 17 ووٹ نہیں ملے، بہت سنجیدہ چیلنجز درپیش ہیں۔اس پر پروگرام میں موجود صحافی حامد میر نے سوال کیا کہ ایک اسرائیلی اخبار نے رپورٹ کیا ہے کہ ایک اسلامی ملک کے اہم ایڈوائز نے خفیہ طور پر اسرائیل کا دورہ کیا ہے۔جس پر احسن اقبال نے کہا کہ انٹرنیشنل میڈیا یہ رپورٹ کر رہا ہے کہ پاکستان کی حکومت نے خارجہ امور کے مسائل حل کرنے کے لیے اسرائیل سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔پتہ نہیں ہم کہاں پہنچ جائیں گے۔اللہ کا قہر نازل ہونا چاہئے۔ ہماری کوئی خارجہ پالیسی نہیں۔انہیں صرف ایک بات کرنا آتی ہے کہ ن میں سے ش نکال دیں۔۔دوسری جانب سینئیر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا کہ وزیراعظم عمران خان کا ایک قریبی دوست اسرائیل کے لیے لابنگ کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان خود ٹی وی پر کہہ چکے ہیں کہ میں اسرائیل کو تسلیم نہیں کروں گا،میں مسلمان ہوں، لیکن وزیراعظم عمران خان کا ایک بہت کی قریبی ساتھی جو پاکستان کا نیشنل بھی نہیں ہے وہ اسرائیل کے لیے لابنگ کر رہا ہے۔وہ شخص اسلام اباد میں بیٹھ کر اسرائیل کے لیے لابنگ کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ اس گھر کو آگ لگ گئی گھر ہی کے چراغ سے لیکن افسوس کہ ہمارا رہبر سویا رہا۔ یا انہوں نے جان بوجھ کر آنکھیں بند کر لی ہیں۔

close