کورونا کی وجہ سے تعلیمی سال میں توسیع ہو گی، تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سےبھی واضح اعلان کر دیا

لاہور(پی این آئی) صوبائی وزیر تعلیم برائے سکول مراد راس نے کہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے تعلیمی سال میں توسیع ہو گی،تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے فیصلہ جنوری کے پہلے ہفتے ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں طلبا کی تعداد زیادہ ہے، ہفتے میں ایک ایک کلاس کو لگانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ قائد

اکیڈمی میں اساتذہ کی تربیت کے لیے خصوصئ ایپ کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کے استعمال سے سکول ایجوکیشن میں انقلاب لا رہے ہیں۔یہ منصوبہ ن لیگ نے بھی شروع کرنے کا اعلان کیا مگر چودہ ارب کی لاگت کی وجہ سے شروع نہ ہو سکا۔ٹیکنالوجی کی وجہ سے اب منصوبے پر سالانہ صرف 25 لاکھ خرچ ہوں گے۔انہوں نے کہ تعلیمی سال میں توسیع کا حتمی فیصلہ جنوری کے پہلے ہفتے میں ہو گا۔سکول بند کرنے کا سب سے بڑا مخالف تھا تاہم ا ایسے حالات نمہیں ہیں کہ سکول کھولے جائیں۔دوسری جانب وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ کووڈ 19کے 15دن کے اند ر اند وزارت تعلیم نے ٹیلی سکول شروع کرنے کیلئے ایک خصوصی ٹیلی ویژن چینل حاصل کیا،دن میں10گھنٹے تک کلاس 1-12 کے اسباق کو مختلف ماڈیول میں نشر کیا گیا،ٹیلی کام کمپنیوں کی مدد سے ایک ایس ایم ایس سسٹم قائم کیا گیا تھا تاکہ طلبا کو اسباق پر آرا کیلئے میڈیم دیا جاسکے،خاص طور پر ملک کے دیہی علاقوں میں وزیر اعظم عمران خان نے ایک ریڈیو سکول بھی شروع کیا تھا، اعلیٰ تعلیمی اداروں کیلئے ، تمام طریقہ کار کلاس ، تدریسی امتحانات ، آن لائن منتقل کردی گئیں،تعلیمی سسٹم کی منتقلی میں سب سے بڑا چیلنج ملک کے کچھ حصوں میں مستحکم انٹرنیٹ کی عدم فراہمی کا پیش آیا، انٹر نیٹ کو ہر جگہ یقینی بنانے کیلئے حکومت مزید توسیع کا منصوبہ بنا رہی ہے تاکہ پورے ملک کا احاطہ کیا جاسکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں