پی ڈی ایم کی تحریک باری کا مسئلہ ہے، تین دفعہ اقتدار ملنے کے باوجودانہوں نے صرف کرپشن ہی کی ہے، اپوزیشن کے اہم رہنما نے پی ڈی ایم اتحاد پر شدید تنقید کر دی

لاہور (پی این آئی) امیر جماعت اسلامی کے مطابق پی ڈی ایم کی تحریک باری کا مسئلہ ہے، انہیں تین مرتبہ اقتدار ملا انہوں نے کرپشن کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن پارٹی جماعت اسلامی کے سربراہ سینیٹر سراج الحق کی جانب سے حکومت کے ساتھ ساتھ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں

کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم والوں کا مسئلہ یہ ہے کہ اسٹیبلیشمنٹ کا فیڈر عمران خان کے منہ میں کیوں ہے، ان کے منہ میں کیوں نہیں۔ پی ڈی ایم کی تحریک نظام اور انتخابی طریقہ کی تبدیلی کے لیے نہیں بلکہ باری کا مسئلہ ہے۔ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کو تین تین مرتبہ اقتدار ملا لیکن انہوں نے عوام کو کچھ دینے کے بجائے کرپشن کی اور اب بھی ان کے پاس کوئی پروگرام نہیں، جبکہ موجودہ حکومت بھی ناکامیوں کی حدوں کو چھو رہی ہے۔موجودہ حکومت کی طرح سابقہ جماعتیں بھی اسٹیبلشمنٹ کے تعاون سے اقتدار میں آئیں لیکن پی ٹی آئی نے تو اسٹیبلثمنٹ کو پوری طرح نمایاں کردیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ ان حالات میں قوم کے لیے متبادل صرف جماعت اسلامی ہے۔ جماعت اسلامی غربت و مہنگائی اور بے روزگاری کے علاوہ اس فرسودہ نظام کے خلاف جدوجہد کررہی ہے۔ سراج الحق کا مزید کہنا ہے کہ سینیٹ ہی نہیں قومی اسمبلی کے انتخابات بھی قبل ازوقت ہونا چاہیے۔سینیٹ کا انتخابی طریقہ کار تبدیل ہونا چاہیے لیکن حکومت کا مسئلہ یہ ہے کہ انہیں اپنے اراکین پر اعتماد نہیں رہا یہی فکر حزب اختلاف کی دو بڑی جماعتوں کو بھی ہے۔شفاف اور متناسب نمائندگی پر انتخابات وقت کی ضرورت ہے۔ امیر جماعت اسلامی کے مطابق پی ڈی ایم کی تحریک باری کا مسئلہ ہے، انہیں تین مرتبہ اقتدار ملا انہوں نے کرپشن کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close