وفاقی وزیر اسد عمر سے متعلق انتہائی تشویشناک خبر آگئی، دعائوں کی اپیل

اسلام آباد (پی این آئی) این سی او سی سربراہ اسد عمر کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او کے سربراہ اسد عمر میں مہلک کرونا وبا کی تشخیص ہوئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ اسد عمر کی جانب سے کروائے گئے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ وفاقی وزیر نے مہلک

وبا کی تشخیص کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر نے آج ہی معاشی ٹیم کی میٹنگ میں شرکت بھی کی تھی، اب ان میں کرونا کی تشخیص کے بعد اجلاس میں شرکت کرنے والے تمام افراد کا فوری کرونا ٹیسٹ کروایا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان کے 3 بڑے شہر عالمی وباء کورونا وائرس سے ہلاکتوں کے حوالے سے انتہائی خطرناک قرار دے دیے گئے۔ اس سلسلے میں وزارت صحت نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں سے 75 فیصد کا تعلق کراچی ، لاہور اور اسلام آباد سے ہے جب کہ کورونا کی دوسری لہر کے دوران گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے عرصے میں سب سے زیادہ ہلاکتیں بھی کراچی ، لاہور اوراسلام آباد میں ہوئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق رواں ماہ 7 سے 13 دسمبر کے دوران پاکستان میں 319 افراد کورونا سے جان کی بازی ہار گئے جن میں سے 180 ہلاکتوں کا تعلق کراچی ، لاہور اور اسلام آباد سے تھا جب کہ 30 نومبر سے 6 دسمبر کے دوران ملک میں 299 افراد کورونا سے انتقال کرگئے جن میں سے 169 افراد کراچی ، لاہور اور اسلام آباد سے تعلق رکھتے تھے۔وزارت صحت کے مطابق پاکستان میں 23 سے 29 نومبر کے عرصے میں 248 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 140 افراد کراچی ، لاہور اور اسلام آباد سے تعلق رکھتے تھے جب کہ 2 سے 8 نومبر کے دوران 111 افراد کورونا کے باعث چل بسے ان میں سے 80 افراد کراچی ، لاہور اور اسلام آباد کے رہائشی تھے۔خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا کی دوسری لہر بتدریج شدت اختیار کر رہی ہے جس نے شہریوں کی تشویش میں مزید اضافہ کر دیا ہے ، جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں

کورونا سے 71 اموات ہوئیں جب کہ کورونا کے 2545 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد اموات کی تعداد 9 ہزار 80 ہوگئی ، جس کے ساتھ ہی پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 48 ہزار 522 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 545 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 29 ہزار 291، سندھ میں ایک لاکھ 99 ہزار 706، خیبر پختونخوا میں 53 ہزار 609، بلوچستان میں 17 ہزار 838، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 804، اسلام آباد میں 35 ہزار 441 جبکہ آزاد کشمیر میں 7 ہزار 833 کیسز رپورٹ ہوئے ، پنجاب میں 3 ہزار 491، سندھ میں 3 ہزار 237، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 502، اسلام آباد میں 381، بلوچستان میں 176، گلگت بلتستان میں 99 اور آزاد کشمیر میں 194 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close