اپوزیشن یہ کام کرکے دکھا دے تو استعفیٰ دینے کے بارے میں سوچ سکتا ہوں، وزیراعظم نے پی ڈی ایم کوبڑا چیلنج کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے پیشکش کی ہے کہ اپوزیشن لانگ مارچ کرے اور ایک ہفتہ اسلام آباد میں گزار کر دکھا دے تو وہ استعفیٰ دینے کا سوچ سکتے ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے پی ڈی ایم کے لاہور جلسے میں لوگوں کی شرکت کے حوالے سے

اپوزیشن رہنماؤں کے دعووں پر کہا کہ وہ ورچوئل شرکت کی بات کر رہے ہوں گے، عثمان بزدار نے بڑی اچھی بات کی کہ جلسے کے شرکا سوشل ڈسٹنسنگ کر رہے تھے، لاہور کے عوام اس وقت نکلتے ہیں جب وہ سمجھتے ہیں کہ کوئی ان کی بات کر رہا ہے، لاہور کے لوگ چوری کا ساتھ دینے کیلئے باہر نہیں نکلتے۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ لانگ مارچ کرتے ہیں تو پتہ چل جائے گا کہ استعفیٰ انہوں نے دینا ہے یا میں نے دینا ہے، لانگ مارچ میں رہی سہی کسر بھی نکل جائے گی، یہ اسلام آباد میں ہفتہ گزار گئے تو میں استعفیٰ دینے کا سوچوں گا، ہمارے ساتھ عوام تھے اس لیے ہم نے 126 دن گزارے، مولانا فضل الرحمان کے مدرسے کے بچے بھی ایک ہفتہ نہیں گزار سکیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے ایف اے ٹی ایف سے متعلق قانونی سازی پر بلیک میل کیا۔ان پر کیسز میں نے نہیں بنائے،نواز شریف پر کیسز پیپلز پارٹی اور آصف علی زرداری پر کیسز نواز شریف نے بنائے۔نجی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کو ایک ایسا آدمی ملا ہے جو آخر تک جائے گا انکو چھوڑے گا نہیں،پہلی دفعہ ہوا ہے کہ چوروں کو این آر او نہیں دیا گیا،جب ہم حکومت میں آئے تو ہمارے زرمبادلہ ذخائر صفر پر پہنچ گئے تھے۔میرے پاس بٹن نہیں کہ آن آف کرنے سے سب ٹھیک ہوجائے۔تبدیلی یہ ہے کہ جو بڑے بڑے نام تھے وہ جیلوں کے چکر لگارہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں