حکومت نے شادی تقریبات پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا

مظفرآباد (پی این آئی) آزاد کشمیر کی حکومت نے شادی کی آؤٹ ڈور تقریبات پر عائد پابندی فوری ختم کرنے کا اعلان کردیا۔اب شہری آؤٹ ڈور تقریبات کا انعقاد کرسکیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آزادکشمیر حکومت کی جانب سے پابندی کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس میں لکھا گیا ہے کہ اب شہری آؤٹ ڈور

تقریبات کا انعقاد کرسکتے ہیں۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شادی کی آؤٹ ڈور تقریبات میں 300 مہمانوں کو شرکت کی اجازت ہوگی جبکہ گھر میں ہونے والی تقریب میں صرف تیس مہمان بلانے کی اجازت ہوگی۔ شادی کی تمام تقریبات ایس او پیز کے ساتھ منعقد کی جائیں گی، مہمانوں کے درمیان سماجی فاصلے کو یقینی بنانا، ماسک اور سینیٹائزر فراہم کرنا میزبان کی ذمہ داری ہوگی۔واضح رہے کہ آزاد کشمیر حکومت نے کرونا کی دوسری لہر کے پیش نظر شادی کی تقریبات سمیت تمام اجتماعات پر پابندی عائد کی تھی اور شہریوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ اپنے پروگراموں کو محدود اور مختصر کردیں۔واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ این سی او سی کے مطابق آج ملک بھر میں 2 ہزار 505 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، آزاد جموں کشمیر میں 11.4 ، بلوچستان 14.2، گلگت بلتستان 1.5 فیصد ہو گئی۔ این سی او سی کے مطابق اسلام آباد 3.6 فیصد، کے پی 8.1 ، پنجاب 3.8 اور سندھ میں مثبت کیسز کی شرح 10.6 ہو گئی، لاہور 4.71، راولپنڈی 5.36، فیصل آباد 4.27، ملتان 3.74 ، کراچی 16.59 ، حیدر آباد 8.71 ہو گئی، پشاور 13.34، سوات 5.88، ایبٹ آباد 8.25 فیصد ہو گئی۔ این سی اوسی کے مطابق کوئٹہ میں مثبت کیسز کی شرح 4.76 فیصد ہو گئی۔این سی او سی کے مطابق میر پور میں 9.40 فیصد، مظفرآباد 1.92 فیصد ہو گئی ہے۔آزاد کشمیر کی حکومت نے شادی کی آؤٹ ڈور تقریبات پر عائد پابندی فوری ختم کرنے کا اعلان کردیا۔اب شہری آؤٹ ڈور تقریبات کا انعقاد کرسکیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آزادکشمیر حکومت کی جانب سے پابندی کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close