نیب نے 714 ارب روپے کرپٹ افراد سے برآمد کئے، 4 لاکھ 75 ہزار سے زائد کرپشن کی شکایات موصول ہوئیں

اسلام آباد(این این آئی)قومی احتساب بیورو نے اپنی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ نیب نے مجموعی طور پر 714 ارب روپے کرپٹ افراد سے برآمد کئے جبکہ 4 لاکھ 75 ہزار سے زائد کرپشن کی شکایات موصول ہوئیں۔نیب نے اپنی 20 سالہ کارکردگی کی رپورٹ جاری کردی،کرپشن کے خاتمے کا بیڑا اٹھایا، کرپٹ افراد

سے پیسہ نکلوایا،احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر گامزن قومی احتساب بیورو نے اپنی کارکردگی رپورٹ سامنے رکھ دی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 20 سال میں مجموعی طور پر 714 ارب روپے ریکور کئے، رضا کارانہ رقوم کی واپسی اور پلی بارگین کے ذریعے 69 ارب، بینک قرض ڈیفالٹ مقدمات میں 121 ارب، عدالتی جرمانوں کی صورت میں 44 ارب ، بالواسطہ طور پر 402 ارب روپے برآمد کئے۔رپورٹ کے مطابق اس وقت نیب میں 930 انکوائریاں اور 346 انویسٹی گیشن جاری ہیں جبکہ 1247 مقدمات عدالتوں میں زیرسماعت ہیں۔۔۔۔

کرپشن کے خلاف ایکشن جاری، نیب نے محکمہ خوراک کے افسران کے خلاف 62 کروڑ روپے کا ریفرنس دائر کردیا

سکھر(این این آئی)سندھ بھر میں گندم اسکینڈل اور آٹا بحران والا معاملہ ،نیب نے محکمہ خوراک کے افسران کے خلاف 62 کروڑ روپے کا ریفرنس دائر کردیا، تفصیلات کے مطابق سندھ بھر میں گندم اسکینڈل اور آٹا بحران والے معاملے پر نیب نے محکمہ خوراک کے افسران کے خلاف 62 کروڑ روپے کا ریفرنس

دائرکردیاگذشتہ روز نیب عدالت میں جج فرید انور قاضی کی احتساب عدالت نے ریفرنس منظور کیا اور ریفرنس میں نیب نے ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ سکھر رفیق راجپر سمیت 9 ملزمان کو نامزدکیا ہے واضع رہے کہ ریفرنس میں ملزمان میں سابق ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ انیس الرحمن، ڈی ایف سی اقبال میمن، نظیر کاندھڑو اور دیگر شامل ہیں معزز عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت یکم جنوری تک ملتوی کر دی ہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close