الیکشن کمیشن نے سندھ آفس میں کی گئی بھرتیوں کو غیر قانونی قرار دیکر 11 ملازمین کو برطرف کردیا

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے سندھ آفس میں کی گئی بھرتیوں کو غیر قانونی قرار دیکر 11 ملازمین کو برطرف کردیا،2015 میں کی گئی بھرتیوں کے خلاف شکایات کے نتیجے میں انکوائری رپورٹ کے بعد برطرفیاں عمل میں آئیں،الیکشن کمیشن نے گریڈ 20 کے افسر کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی

تھی،برطرف ہونے والوں میں شوکت علی جونیئر اسسٹنٹ ، شرجیل جونیئر پرسنل اسسٹنٹ ، اور اسداللہ جونیئر پرسنل اسسٹنٹ شامل ہیں ،سید انس مجاہد جونیئر پرسنل اسسٹنٹ ،وقاص احمد جونیئر پرسنل اسسٹنٹ کو بھی برطرف کردیا گیا،محمد شعیب افتخار جونیئر پرسنل اسسٹنٹ، اور سید محمد رضی سنیئر اسسٹنٹ کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ،برطرف ہونے والوں میں محمد آصف ،سید منیب علی ، قرآن خلیل ،سید حارث محمود شامل ہے ،مختار علی ،اللہ بخش راہڑ اور سید ضمیر حیدر کو جبری ریٹائر کردیا گیا ، الیکشن کمیشن کے مطابق عبد القار ڈائریکٹر آئی ٹی ، تابندہ خلیق ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اور سید سلمان سینئر پرسنل اسسٹنٹ کے خلاف کارروائی بھی آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے۔۔۔۔

پی ڈی ایم کے سینیٹ الیکشن میں حصہ لے گا، شیخ رشید نے دعویٰ کر دیا، 12 فروری سے 12 مارچ تک الیکشن کمیشن سینیٹ الیکشن کا اعلان کرسکتا ہے،

اسلام آباد (این این آئی)وزیر داخلہ شیخ رشید احمدنے پی ڈی ایم کے سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 12 فروری سے 12 مارچ تک الیکشن کمیشن سینیٹ الیکشن کا اعلان کرسکتا ہے،

مارچ کیلئے آنا تو موسم اچھا ہے، ابھی آجائیں۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان بدعنوان اور منی لانڈرنگ کرنیوالے عناصر کیخلاف ایسا قانون لائیں گے کہ ان کی چیخیں نکل جائیں گے، عمران خان کہیں نہیں جائیں گے، سب سے سینئر سیاسی ورکر ہوں، اپوزیشن نے اسمبلیوں سے استعفی دیئے تو ان کی سیٹوں پر ہی الیکشن کرا دیں گے۔۔۔۔

وزیراعظم نے شیخ رشید کو ایک اور ذمہ داری سونپ دی

لاہور (پی این آئی) وزیراعظم نے شیخ رشید کو وزارت داخلہ کے علاوہ ایک اور بڑی ذمے داری سونپ دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ کی ذمے داری وزارت ریلوے کے مقابلے میں زیادہ مشکل ہے۔وزارت ریلوے اتنی مشکل نہیں تھی نہ اس وزارت میں زیادہ دباو ہوتا تھا، لیکن وزارت داخلہ بہت مشکل اور ذمے داریاں زیادہ ہیں۔شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ان پر وزارت داخلہ کے علاوہ بھی ذمے داریاں ہیں۔ وزیر داخلہ کے مطابق میرا گزشتہ ٹی وی انٹرویو دیکھ کر عمران خان متاثر ہوئے، انہوں نے کہا کہ آپ نے صرف

وزارت داخلہ ہی نہیں بلکہ میڈیا کا محاذ بھی سنبھالنا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آپ نے اپنے انٹرویو میں کافیآسان الفاظ میں باتیں کیں۔شیخ رشید کے مطابق وزیراعظم ان سے اس بات پر ناراض بھی ہوئے ہیں کہ اپوزیشن سے متعلق نرمی کیوں دکھائی۔نہو ی چاعمران خان نے کہا کہ اپوزیشن سے متعلق سخت موقف اختیار کرنا چاہیئے تھا، تاہم میں نے جواب دیا کہ میں اب وزیر داخلہ ہوں اس لیے مجھے تھوڑا نیوٹرل رہ کر چلنا پڑتا ہے۔ وزیر داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ اپوزیشن جو مرضی کر لے لیکن کسی کو این آر او نہیں ملے گا، عمران خان حکومت چھوڑ دے گا انہیں این آر او نہیں دے گا، لیکن یہ بھی واضح کر دوں کہ عمران خان کو 5 سال پورے کرتا دیکھ رہا ہوں۔ یہاں یہ واضح رہے کہ وزیر اعظم نے گزشتہ ہفتے اپنی کابینہ میں رد و بدل کیا تھا۔ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے ریلوے کی وزرات واپس لے کر انہیں وزارت داخلہ سونپ دی گئی، جبکہ اعظم سواتی کو ریلوے کا نیا وزیر بنا دیا گیا۔ شیخ رشید نے رواں ہفتے پیر کے روز وزارت داخلہ کی ذمے داری سنبھالی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close