مصطفیٰ نواز کھوکھر کی ناراضگی دور، بلاول بھٹو نےمنالیا، استعفیٰ واپس ہو گیا

اسلام آباد(این این آئی)بلاول بھٹو زر داری نے ترجمان کے عہدے سے مستعفی ہونے والے مصفطیٰ نواز کھوکھر کو منا لیا جس کے بعد مصطفی نواز کھوکھر نے استعفیٰ واپس لے لیا ۔ نجی ٹی وی نے پیپلز پارٹی کے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اپنا استعفی واپس لے لیا ، چیئرمین پاکستان پیپلز

پارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد مصطفی نواز کھوکھر نے اپنا استعفیٰ واپس لیا۔ذرائع پی پی پی کے مطابق مصطفی نواز کھوکھر نے ملاقات میں اپنے تحفظات سے پارٹی چیئرمین کو آگاہ بھی کیا، تحفظات ختم کرنے کی یقین دہانی پر مصطفی نواز نے بلاول بھٹوکو استعفیٰ واپس لینے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔واضح رہے کہ ایک ہفتے قبل سینیٹر مصطفیٰ نواز کھرکھر نے پارلیمانی نمائندوں سے استعفے لینے کے معاملے پر پارٹی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا تھا۔اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے پی ڈی ایم کے فیصلوں کو ماننے اور ایوانوں سے استعفے دینے کے معاملے پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے فیصلے سے سخت اختلاف کیا۔۔۔۔۔

استعفے دینے کی مخالفت، بلاول بھٹو نے اعتزاز احسن کیلئے دو ٹوک پیغام جاری کر دیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی رہنماء چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے فیصلوں کے اعتزاز احسن بھی پابند ہیں، مجھے سمیت ہر پارٹی رکن سی ای سی کے فیصلوں کا پابند ہے، سارے فیصلے پی ڈی ایم پلیٹ فارم سے کریں گے، اب مذاکرات کا

نہیں عمران کے استعفے کا وقت ہے۔صدر پی ڈی ایم نے مریم نوازاور بلاول بھٹو ودیگر رہنماؤں کے ہمراہ پی ڈی ایم اجلاس کے بعد مشترکہ میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پہلی بات یہ ہے کہ 31 دسمبر تک پی ڈی ایم کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اپنے استعفے اپنی اپنی جماعت کے قائدین کو پیش کردیں گے۔ حکومت کو واضح کردینا چاہتے ہیں 31 جنوری تک حکومت مستعفی ہوجائے، اگر مستعفی نہیں ہوئی تو پھر سربراہی اجلاس میں یکم فروری کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کردے گا۔پی ڈی ایم جماعتوں سے اپیل کی جارہی ہے کہ وہ لانگ مارچ کی تیاری شروع کردیں۔ انہوں نے کہا کہ کل فقیدالمثال جلسہ مینارپاکستان میں منعقد ہوا، جہاں سیاسی مقاصد کا اعلان کیا گیا، انہی مقاصد کے تسلسل کیلئے پی ڈی ایم سربراہان نے متفقہ اعلامیے پر بھی دستخط کیے ہیں۔پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے صوبوں کو لانگ مارچ کی تیاریوں کا جو شیڈول دیا وہ برقرار رہے گا۔مرکزی عہدیدران اورمرکزی کمیٹی اور اسٹیئرنگ کمیٹی کے اراکین جن صوبوں سے تعلق رکھتے ہیں، وہ اپنے اپنے صوبے میں میزبان کمیٹی ہوں گے۔ اور اپنے صوبوں کے سربراہان، ذمہ دران پی ڈی ایم جماعتوں کے اجلاس منعقد کرکے تیاریوں کی نگرانی کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اجلاس میں اس بات پر ناراضگی کا اظہار اور شدید مذمت کی گئی کہ آئی ایس پی آر نے جس طرح الیکٹرانک میڈیا

کے چینلز پر جلسے کیخلاف منفی پروپیگنڈے کیلئے دباؤ ڈالا ، اینکرز پر دباؤ ڈالا ، ہم میڈیا کی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، لیکن حکمران اور آمرانہ ذہنیت کے حامل لوگ میڈیا کو جانبدار اورگھر کی لونڈی بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے ایک سوال پر کہ کیا آپ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مطالبہ کررہے ہیں کہ وہ آئی ایس پی آر کو روک دے، جس پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ظاہر ہے جب ہم ان کے خلاف احتجاج کرتے ہیں، مذمت کررہے ہیں، اس کا مقصد یہی ہے کہ وہ اس طرح کے گھٹیا کاموں سے رک جائیں۔قومی سطح کے ایونٹ کو تاریخ 1940ء کے اجتماع کی طرح یاد کرے گی۔ لیکن اس منفی انداز میں پیش کیا جانا گھٹیا انداز ہے۔مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ میں نے ایم پی ایز سے گلہ کیا کہ جلسہ گاہ چھوٹی رکھی گئی۔ لوگوں کو جلسہ گاہ سے باہر سڑک پر کھڑا ہو کر خطاب سننا پڑا۔ اتنا بڑ اجلسہ نہیں دیکھا، مجھے کوئی کرسی نظر نہیں آئی، لوگ کھڑے رہے، جلسہ سنتے رہے۔ بہت افسوس کی بات ہے جس بات کا وجود ہی نہیں وہ بات چند چینلز نے چلائی۔ ابھی ہم گھر سے بھی نہیں نکلے تھے تو کچھ چینلز نے پروپیگنڈا شروع کردیا تھا۔شاہد خاقان عباسی ایک گھنٹا تاخیر سے پہنچے کیونکہ ان کو رش کیوجہ سے رستہ نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام کی عدالت میں جاچکے ہیں۔ اب ان کو پیچھے جانا پڑےگا۔ حکومتی

ہتھکنڈوں کے باوجود لاہوریوں نے کسی بات کی پرواہ نہیں کی۔ اتنی سردی اورحکومتی فاشسٹ ہتکھنڈوں کے باوجود لاہور نے کسی چیز کی پرواہ نہیں کی تھی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کے انتخابی حریف ضرور ہیں لیکن دشمن نہیں۔اس موقع پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سارے فیصلے ہم مل کرکریں گے۔ سارے فیصلے پی ڈی ایم پلیٹ فارم سے کریں گے۔ اب حکومت سے مذاکرات کا وقت گزر چکا ہے بلکہ عمران کے استعفے کا وقت ہے۔ ایک سوال پر کہا کہ پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے فیصلہ کا جس طرح میں پابند ہوں۔ اسی طرح اعتزاز احسن بھی پابند ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close