اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد میں پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) کے نائب صدر علی رضا کی پریس کانفرنس میں طلبہ اور ان کے والدین پہنچ گئے اور دھاوا بول دیا۔طلبہ اور والدین نے دروازے پر ہی نائب صدر پی ایم سی کو احتجاجاًروک لیا۔طلبہ اور والدین نے موقف اختیار کیا کہ یہاں پر صرف باتیں کررہے ہیں، عملی
اقدامات نہیں، ہمارے بچوں کے غلط رزلٹ بھیجے گئے میرٹ کا قتل ہوا۔والدین کے مطابق رزلٹ میں بڑے پیمانے پر غلطیاں ہیں، غلط رزلٹ اپ لوڈ کیا گیا، ان کی کوتاہیوں سے ہمارے بچوں کے میڈیکل میں داخلے نہیں ہوسکیں گے۔والدین نے نائب صدر پی ایم سی علی رضا سے مطالبہ کیا کہ ہماری شکایات کا ازالہ کیا جائے، جھوٹی تسلیاں نہ دیں۔دوسری جانب پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) کے نائب صدر علی رضا نے کہا کہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز داخلہ ٹیسٹ میں گریس نمبر نہیں دیے گئے۔اسلام آباد میں نائب صدر پاکستان میڈیکل کمیشن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم نے تمام نتائج صوبوں کو بھی بھیج دیئے ہیں، تمام طالبعلم اسی بنیاد پر رجسٹر ہوں گے۔۔۔۔
طلبہ و طالبات اور والدین کے لئے بڑی خبر، تعلیمی اداروں میں امتحانات کا شیڈول تبدیل کرنے کا حکومتی منصوبہ، تفصیل جانیئے
لاہور (پی این آئی)طلبہ و طالبات اور والدین کے لئے بڑی خبر، تعلیمی اداروں میں امتحانات کا شیڈول تبدیل کرنے کا حکومتی منصوبہ، تفصیل جانیئے، لاہور سمیت پنجاب کے لاکھوں طلبہ کیلئے بڑی خبر، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کا امتحانی شیڈول تبدیل کرنے کیلئے ورکنگ پیپر کی تیاری شروع، امتحانات اگست میں منعقد کرنےکا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہوربورڈ سمیت صوبے بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے شیڈول میں تبدیلی کرنے کیلئے ورکنگ پیپر تیار کیا جارہاہے۔ میڑک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا شیڈول اگست میں لے جانے کی تجویز ہے۔ ورکنگ پیپر کے حوالے سے سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب ارم بخاری نے بتایا کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات مارچ کے بجائے اگست میں منعقد کرانے کیلئے ورکنگ کی گئی ہے۔ سمارٹ سلیبس کو مکمل کرنے کیلئے امتحانات اگست میں منتقل کرنے پر غور کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ہائیر ایجوکیشن امتحانات کو ری شیڈول کرنے کا منصوبہ وفاقی حکومت کو ارسال کرے گا، امتحانات اگست میں لینے کا حتمی فیصلہ 23 نومبر کو کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں