سٹاک ایکسچینج بلند ترین سطح پر، سٹاک ایکسچینج کی بہترین پرفارمنس پی ڈی ایم بیانیے کی موت ثابت ہوئی: شہباز گل کا دعویٰ

اسلام آباد (این این آئی) سٹاک ایکسچینج بلند ترین سطح پر، سٹاک ایکسچینج کی بہترین پرفارمنس پی ڈی ایم بیانیے کی موت ثابت ہوئی: شہباز گل کا دعویٰ۔۔۔۔۔وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ سٹاک ایکس چینج کی بہترین پرفارمنس پی ڈی ایم بیانیے کی موت ثابت ہوئی۔شہباز گل نے اپنے ٹویٹ میں بتایا

کہ سٹاک ایکس چینج بلند ترین سطح 43766 پوائنٹس پر پہنچ گئی، 73 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا، مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 76 ارب 63 کروڑ 93 لاکھ روپے بڑھی، کورونا کے باعث سپر پاورز کی معیشت بھی غیر مستحکم ہوئی، پاکستان نے بہترین حکمت عملی سے کورونا کو ہرایا، صنعتوں کو کھولنے سے غریب کو روزگار، نئے کاروبار شروع ہوئے۔۔۔۔۔

میاں مفرور کے ملک دشمن بیانیے کیساتھ انکی اپنی جماعت بھی کھڑے ہونے کیلئے تیار نہیں، شہباز گل نے گوگلی پھینک دی

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ میاں مفرور کے ملک دشمن بیانیے کے ساتھ انکی اپنی جماعت کھڑے ہونے کیلئے تیار نہیں۔جمعرات کو سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شہباز گل نے کہا صوبائی صدر بلوچستان کے بعد( ن) لیگ خیبر پختونخوا کےصوبائی سینئر نائب صدر انتخاب خان چمکنی بھی پارٹی بیانئے کی مخالفت میں مستعفی ہو گئے۔انہوں نے کہا میاں مفرور کے ملک دشمن بیانیے کے ساتھ ان کی اپنی جماعت کھڑے ہونے کیلئے تیار نہیں، پی ڈی ایم

کی آڑ میں کھیلا جانے والا کھیل اپنے انجام کو پہنچنے والا ہے۔۔۔۔

گیارہ جماعتیں بارہواں بھارت، سنٹرل پنجاب کے 18 شہروں سے کرائے کے کارکن لا کر بھی 22000 کا مجمع اکٹھا نہ کر سکے، شہباز گل نے نیا رخ دے دیا

اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ11 جماعتیں بارہواں بھارت ، سنٹر پنجاب کے اٹھارہ شہروں سے کرائے کے کارکن لا کر بھی 22000 کا مجمع اکٹھا نہ کر سکے۔ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں شہباز گل کا کہنا تھاکہ جلسوں سے آپکی حقیقت کیلبری کوئین،جعلی ٹرسٹ ڈیڈ۔ٹی ٹی کرپشن زدہ خاندان ہی رہنی ہے۔بدلنی نہیں۔11 چھوٹے قد کے لوگ اکٹھے بھی ہو جائیں تو خان کے سیاسی قد سے چھوٹے ہی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close