اپوزیشن جماعتوں کے استعفے ، الیکشن کمیشن نے 8 حلقوں میں ضمنی انتخابات کرانے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(پی این آئی ) الیکشن کمیشن نے چھ صوبائی اور دو قومی حلقوں کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سندھ اسمبلی کی تین، پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی ایک ایک نشست بھی شامل ہے۔یہ اہم فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کی صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ صوبائی حکومتیں الیکشن کرانے کے لیے انتظامات کرینگی۔دنیا نیوز کے مطابق

سندھ اسمبلی کی 3، پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی ایک، ایک نششت پر انتخابات ہونگے۔ سندھ حکومت کی جانب سے انتخابات کے دوران کورونا ایس پی پیز پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔تفصیل کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی آٹھ خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات ہونا ہیں۔ ملک بھر میں دو قومی اسمبلی اور چھ صوبائی اسمبلیوں کی نشستیں خالی ہیں۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 75 سیالکوٹ اور این اے 45 اورکزئی، حلقہ پی پی 51 گوجرانوالہ، سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 88 ملیر کی نشست خالی ہے۔اس کے علاوہ پی ایس 52، پی ایس 43 سانگھڑ، خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 63 نوشہرہ اور بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 20 پشین کی نشست خالی ہے۔اراکین قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتقال کے باعث متعلقہ نشستیں خالی ہوئی تھیں۔دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں کے اراکین اسمبلی نے اپنے استعفے پارٹی قیادت کے پاس جمع کروا دیے ہیں اور حکومت وقت کو 31جنوری تک مستعفی ہونے کا ٹائم دیا ہے ،بصورت دیگر یکم فروری کا اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کیا جائے گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close