عدالت نے ن لیگی لیڈروں کو سہولت دے دی

لاہور( این این آئی)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سال 2018 میں نواز شریف کی استقبالیہ ریلی میں ہنگامہ آرائی کے الزام میں نامزد 18لیگی رہنمائوں اور کارکنوں کی ضمانتیں کنفرم کردیں۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے ملزمان کی ضمانتوں پر سماعت کی ۔ملزمان کے

وکیل فرہاد علی شاہ نے دلائل دئیے ۔فاضل عدالت نے سردار ایاز صادق ،خواجہ سلمان رفیق سمیت اٹھارہ لیگی رہنما ئوںاورکارکنوںکی ضمانتیںکنفرم کردیں۔ملزمان کے خلاف تھانہ شمالی چھائونی اور شاہدرہ ٹائون میں مقدمہ درج ہے۔۔۔۔

پاکستان پیپلز پارٹی کو این آر او مل گیا

لاہور (پی این آئی) سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو این آر او مل گیا ہے۔انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زرداری صاحب کے خلاف کتنے کیس بنے، کھربوں روپے کے بے نامی اکاؤنٹس سامنے آئے،لیکن یہ تمام اکاؤنٹس کہاں گئے؟۔فریال تالپور اور مراد علی شاہ کے بے نامی اکاؤنٹس کہاں گئے؟۔ن لیگ کا بیانیہ پیپلز پارٹی کے خلاف ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کو تو پہلے ہی بہت ریلیف مل رہا ہے۔اب کیا چاہتے ہیں کہ پنجاب بھی پیپلز پارٹی کو دے دیں؟۔میرے خیال سے پانچ چھ ووٹوں کی بات ہے۔طاقتور حلقے یہ کام کر سکتے ہیں۔عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ سندھ حکومت قربانی نہیں دیں گے۔تین دن پہلے آصف علی زرداری سے ایک صاحب ملنے گئے۔زرداری نے کہا کہ میں نے پی ڈی ایم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہے۔انہوں نے کہا مجھے ٹائم فریم دیا جائے کہ فریال اور میرے خلاف کیس سینیٹ سے پہلے ختم ہوں گے یا نہیں۔۔دوسری جانب پیپلزپارٹی نے سندھ حکومت توڑنے کا مشروط اعلان کیا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں مل کر اس سلیکٹڈ نظام کا مقابلہ کرنا پڑے گا اور ہم جمہوریت کے لیے سندھ حکومت اور نیشنل اسمبلی قربانی دینے کے لیے بھی تیار ہیں . لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ

پاکستان پیپلز پارٹی کی مزاحمت اور تحریکیں چلانے کی ایک تاریخ ہے اور اگر اس لانگ مارچ کو کامیاب ہونا ہے تو وہی لوگ جو ضیا کی آمریت کا مقابلہ کرتے تھے، جو مشرف کی آمریت کا مقابلہ کرتے تھے ان کو مل کر اس سلیکٹڈ نظام کا مقابلہ کرنا پڑے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں