کیا استعفوں کے بعد پی ڈی ایم کے ارکان گھر بیٹھ جائینگے؟ حکمت عملی کا انکشاف کر دیا گیا

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے کی بات کرنے والے خود دونوں طرف کھیل رہے ہوں گے ،سی ای سی کی میٹنگ میں وکٹ کے دونوں اطراف کھیلنے والوںکی کوئی بات نہیں ہوئی،پی ڈی ایم کے لاہورجلسے کے روز میرے گھر میٹنگ

ضرور ہوئی اور یہ تھوڑی طویل بھی ہو گئی تاہم دو بجے گھر سے نکل گئے تھے۔ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ ضمانتوںمیں توثیق سے عدلیہ پر اعتماد بڑھا ہے، ہمیں امید ہے کہ عدالتیں آئین وقانون کے مطابق فیصلے کریں گی ۔ انہوںنے کہا کہ پی ڈی ایم کے لاہور جلسے میں میرے گھر میٹنگ اور کھانا پر تاخیر ضرور ہوئی،میٹنگ تھوڑی طویل ہو گئی تھی لیکن2 بجے گھر سے نکل گئے تھے ۔انہوںنے کہا کہ وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے کی بات کرنے والے خود کھیل رہے ہونگے،مجھے وکٹ کے دونوں طرف کھیلتا کوئی نظر نہیں آرہا،مجھے نہیں معلوم کس نے یہ بات کہی ،وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے والوں کو خود سوچنا چاہیے کہ وہ کدھر کھیل رہے ہیں، سی ای سی کی میٹنگ میں وکٹ کے دونوں اطراف کھیلنے والوں کی کوئی بات نہیں ہوئی ،اگر کوئی وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہا ہے تو اسے سوچنا چاہیے،وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے والے جماعت کی خدمت نہیں کی بلکہ اپنے آپ کو بھی نقصان پہنچایا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ جب 150 ممبر استعفے دے دیں گے تو نہ قانون سازی ہو گی نہ اسمبلی چل سکتی ہے ،ضمنی انتخاب کرانے کا کہنا آسان ہے لیکن یہ اتنا آسان نہیں ،کیا استعفوں کے بعد پی ڈی ایم کے ارکان گھر بیٹھ جائیں گے،وہ گھر نہیں بیٹھیں گے وہ میدان جنگ میں ہوںگے ،یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب

تک جعلی حکومت گھر نہیں چلی جاتی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں