وزیراعظم نے شیخ رشید کو ایک اور ذمہ داری سونپ دی

لاہور (پی این آئی) وزیراعظم نے شیخ رشید کو وزارت داخلہ کے علاوہ ایک اور بڑی ذمے داری سونپ دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ کی ذمے داری وزارت ریلوے کے مقابلے میں زیادہ مشکل ہے۔

وزارت ریلوے اتنی مشکل نہیں تھی نہ اس وزارت میں زیادہ دباو ہوتا تھا، لیکن وزارت داخلہ بہت مشکل اور ذمے داریاں زیادہ ہیں۔شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ان پر وزارت داخلہ کے علاوہ بھی ذمے داریاں ہیں۔ وزیر داخلہ کے مطابق میرا گزشتہ ٹی وی انٹرویو دیکھ کر عمران خان متاثر ہوئے، انہوں نے کہا کہ آپ نے صرف وزارت داخلہ ہی نہیں بلکہ میڈیا کا محاذ بھی سنبھالنا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آپ نے اپنے انٹرویو میں کافی آسان الفاظ میں باتیں کیں۔شیخ رشید کے مطابق وزیراعظم ان سے اس بات پر ناراض بھی ہوئے ہیں کہ اپوزیشن سے متعلق نرمی کیوں دکھائی۔نہو ی چاعمران خان نے کہا کہ اپوزیشن سے متعلق سخت موقف اختیار کرنا چاہیئے تھا، تاہم میں نے جواب دیا کہ میں اب وزیر داخلہ ہوں اس لیے مجھے تھوڑا نیوٹرل رہ کر چلنا پڑتا ہے۔ وزیر داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ اپوزیشن جو مرضی کر لے لیکن کسی کو این آر او نہیں ملے گا، عمران خان حکومت چھوڑ دے گا انہیں این آر او نہیں دے گا، لیکن یہ بھی واضح کر دوں کہ عمران خان کو 5 سال پورے کرتا دیکھ رہا ہوں۔ یہاں یہ واضح رہے کہ وزیر اعظم نے گزشتہ ہفتے اپنی کابینہ میں رد و بدل کیا تھا۔ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے ریلوے کی وزرات واپس لے کر انہیں وزارت داخلہ سونپ دی گئی، جبکہ اعظم سواتی کو ریلوے کا نیا وزیر بنا دیا گیا۔ شیخ رشید نے رواں ہفتے پیر کے روز وزارت داخلہ کی ذمے داری سنبھالی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close