وفاقی نے تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت دیدی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاق کی جانب سے نجی تعلیمی اداروں کو بڑا ریلیف مل گیا ہے۔حکومت نے آن لائن ایجوکیشن اختیار نہ کرنے والے اداروں کو ہفتے میں ایک دن بچوں کو بلا کر کام دینے کی اجازت دے دی۔پرائیویٹ ایجوکیشن انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹر اتھارٹی نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفیکیشن میں سکولز کو

ہدایت کی گئی ہے کہ طلبہ کو اسکولز بلاتے ہوئے ایس او پیز پر عملد درآمد یقینی بنائے جائے۔26 دسمبر سے 10جنوری تک تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں ہوں گی۔اتھارٹی نے موسم سرما کی تعطیلات کے دوران طلبہ کو اسکول بلانے سے روک دیا۔اتھارٹی نے کہا ہے کہ سردیوں کو چھٹیوں میں کوئی اسکول طلبہ کو نہیں بلا سکتا۔آن لائن کلاسز کے ذریعے بچوں کی تعلیم جاری رکھی جائے۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا وبا کی دوسری لہر کے دوران مہلک وائرس کے کیسز میں اضافے کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت کے تعلیمی ادارے کو بند کرنے کے فیصلوں کو سراہا جارہا ہے۔پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے 11جنوری سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا تھا۔ پرائیویٹ اسکولز ایوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس گذشتہ روز ہوا جس میں عہدیداران نے اتفاق کیا ملک بھر میں اسکولز 11جنوری سے کھول دیے جائیں گے ، اس ضمن میں حکومت چاہے کسی بھی قسم کا اعلان کرے یا نہ کرے لیکن پرائیویٹ تعلیمی ادارے 11 جنوری کو ہی کھول دیے جائیں گے تاہم اس سلسلے میں حکمت عملی بعد میں طے کی جائے گی۔واضح رہے کہ کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ 25 دسمبر سے 10جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی اور تعلیمی اداروں میں بچے نہیں آئیں گے، بچے گھر بیٹھ کر تعلیم جاری رکھیں گے۔11 جنوری کو تمام تعلیمی ادارے دوبار کھول دئیے جائیں گے ، شفقت محمود نے مزید کہا تھا کہ 26 نومبر سے 24 دسمبر تک ہوم لرننگ کا سلسلہ جاری رہے گا ،26 نومبر سے پاکستان کے تمام تعلیمی ادارے سے آن لائن کلاسز لے سکتے ہیں۔ اسکول کالجز، یونیورسٹیز، ٹیوشن سینٹرز سب بند ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close