وزیراعظم عمران خان پاکستانیوں کو معاشی حوالے سے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تمام معاشی اعشاریے مثبت سمت میں جا رہے ہیں ، مزید بہتری کیلئے ایس ایم ایز کا فروغ ضروری ہے ، کیوں کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار معیشت کا اہم جزو ہیں، ان کو فروغ دے کر معیشت مستحکم ہو گی اور روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم نے ایس ایم ایز کے فروغ کیلئے مقرر اہداف کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی جب کہ اس موقع پر شرکاء کو ایس ایم ایز کو مالی معاونت فراہم کرنے کیلئے تمام شراکت داروں سے مشاورت پر بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ ایس ایم ایز کے فروغ کی خاطر قانونی اور ریگولیٹری مسائل کو حل کرنے کیلئے اہداف مقرر کیے گئے ہیں۔اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ کاروباری طبقے کی سہولت کیلئے ٹیکس فارم کو آسان بنایا جا رہا ہے جب کہ رجسٹریشن پورٹل پر بھی کام جاری ہے ، صوبوں میں ورکنگ گروپس قائم ہو چکے ہیں جس کے تحت صوبوں میں چھوٹے اور درمیانے کاروبار کو مدد دیں گے ، اس مقصد کیلئے ایس ایم ایز کا ڈیٹا بیس ترجیحی بنیادوں پر اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے جس کے بعد ڈیٹا بیس کی بنیاد پرحکومت ایس ایم ایز کو بروقت سہولت دے سکے گی۔اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزارتوں ، ڈویژنوں اور محکموں کی مانیٹرنگ سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ، وزیراعظم نے وزارتوں کی کارکردگی پر کسی بھی قسم کا مسجھوتہ نہ کرنے کی پالیسی اپنالی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی طرف سے حکومت کی بقیہ مدت کے دوران ترجیحی پالیسیوں پر عمل درآمد کرانے کا پلان ترتیب دیا گیا ہے ، جس کے تحت وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزارتوں ، کابینہ ڈویژنوں اور دیگر محکموں کی مانیٹرنگ سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ وزارتوں کی کارکردگی جانچنے کے لیے دیگر کئی آپشنز پر بھی غور شروع کردیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ عوامی ریلیف اور فلاحی منصوبوں کی تکمیل کے فیصلوں پر عملدرآمد کو ترجیح دی جائے گی ، وزیراعظم آفس 42 وزارتوں اور ڈویژنوں کی کارکردگی باقاعدگی سے مانیٹرکرے گا ، متعلقہ وزراء اور سیکرٹریزکو حکومتی اہداف کے لیے دی گئی مقررہ مدت میں عمل درآمد کا پابند بنایا جائے گا جب کہ کابینہ اور محکمانہ اجلاسوں کے فیصلوں پرعملدرآمد کی رپورٹس تیار ہوں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close