مریم نواز کی غلامی کسی صورت قبول نہیں، متعدد اراکین اسمبلی نے پارٹی کیخلاف بغاوت کر دی

اسلام آباد (پی این آئی)نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں پندرہ ایسے لوگ ہیں جو مریم نواز کی غلامی کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف آج کل کچن کیبنٹ میں ہیں اور جو کچھ انہوں نے کہا ہے کہ بہت سوچ مجھ

کر کہا ہے، یہاں جمہوریت کا جھوٹا درس دیا جا رہا ہے، اور میں جمہوریت کا جھوٹا درس سُن سُن کر تنگ آ گیا ہوں۔جمہوریت عوام کی حکومت ، عوام کے ذریعے ، عوام کے لیے ہے۔ جن جن لوگوں نے سکھر ، پشاور ، یا کوئٹہ سے ووٹ لیے ہیں اس کی اتنی بھی حیثیت نہیں ہے کہ اپنے ووٹرز سے پوچھ سکیں کہ میں تمہارے ووٹ لے کر آیا ہوں لیکن لندن میں بیٹھے ایک شخص کے لیے استعفٰی دے رہا ہوں،کیا یہ جمہوریت ہے؟ یہاں ووٹر کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔عارف حمید بھٹی نے کہا کہ جلسہ بڑا تھا یا چھوٹا اس بحث میں نہیں پڑتے، کیا لاہور جلسے میں آپ نے مسلم لیگ ن پنجاب کا صدر دیکھا، مسلم لیگ ن لاہور کا صدر دیکھا، لاہور کا سیکرٹری دیکھا ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں 15 سے زیادہ لوگ ایسے بھی موجود ہیں جو گلے تک تنگ آ چکے ہیں اور وہ کسی بھی وقت یہ کہہ دے دیں گے ہم مریم نواز کی غلامی کرنے کو تیار نہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی مسلم لیگ ن میں مریم نواز کی وجہ سے پیدا ہونے والے اختلافات کی خبریں آتی رہی ہیں لیکن مسلم لیگ ن کی جانب سے ان اختلافات کی بارہا تردید کی جاتی رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن میں اس وقت شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا حامی ٹولہ مریم نواز کی غلامی کرنے کو تیار نہیں ہے اور وہ مریم نواز کو لیڈر بھی نہیں مانتے نہ ہی ان کے بیانیے کی حمایت کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close